Home / جاگو کھیل / کاؤنٹی کرکٹ؛ 16سالہ ڈینیئل ففٹی بنانے والے کم عمر ترین کرکٹر

کاؤنٹی کرکٹ؛ 16سالہ ڈینیئل ففٹی بنانے والے کم عمر ترین کرکٹر

لندن: 

سسیکس کے آل راؤنڈر ڈینیئل ابراہم کاؤنٹی چیمپئن شپ میں ففٹی بنانے والے کم عمر ترین کرکٹر بن گئے۔ڈینیئل ابراہم نے اپنی ٹیم کے ٹوٹل 313 میں 55 رنز کا حصہ ڈالا، اس سے قبل انھوں نے سسیکس کی جانب سے فرسٹ کلاس ڈیبیو کرنے والے دوسرے کم عمر ترین کھلاڑی کا بھی اعزاز حاصل کیا۔

16 برس اور 299 دن کی عمر میں ڈینیئل ابراہم نے بلال شفاعت کا ریکارڈ توڑا جو انھوں نے 2001 میں ناٹنگھم شائر کیلیے 72 رنز اسکور کرکے بنایا تھا۔ مجموعی طور پر صرف 6 انگلش کرکٹرز اب تک 16 برس کی عمر میں فرسٹ کلاس ففٹی بنا چکے ہیں۔

Check Also

کرکٹ آسٹریلیا کا پاک بھارت فینز زون کی ٹکٹوں کی فروخت 4 جون سے شروع کرنے کا اعلان

کرکٹ آسٹریلیا نے بھارت اور پاکستان فینز زون کی ٹکٹوں کی فروخت 4 جون سے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *