Home / جاگو انٹرٹینمنٹ / کسی ڈرامے میں بغیر میک اپ کام نہیں کیا، یمنیٰ زیدی کی وضاحت

کسی ڈرامے میں بغیر میک اپ کام نہیں کیا، یمنیٰ زیدی کی وضاحت

معروف اداکارہ یمنیٰ زیدی کا کہنا ہے کہ وہ آج تک اسکرین پر بغیر میک اپ کے نہیں آئی ہیں۔

شوبز انڈسٹری کی ورسٹائل اداکارہ یمنیٰ زیدی نے حال ہی میں ایک ویب شو میں شرکت کی جس میں انہوں نے ڈراموں میں بغیر میک اپ جلوہ گر ہونے کی افواہوں کی تردید کی۔

یمنیٰ زیدی کا کہنا تھا کہ میں بہت جگہ پڑھتی ہوں اور لوگوں کا ردعمل دیکھتی ہوں کہ یمنیٰ نے بغیر میک اپ کے کام کیا تو میں اس بات کی وضاحت کرنا چاہوں گی کہ میں نے بنا میک اپ کے کبھی کام نہیں کیا۔

دوران انٹرویو اداکارہ نے بتایا کہ بغیر میک اپ میں بہتر دکھتی ہوں لیکن ہر کردار کی مناسبت سے میک اپ لازمی ہوتا ہے، اگر کسی ڈرامے میں چہرے کا رنگ گہرا ہوتا ہے تو اسے بھی بیس سے بنایا جاتا ہے، یہاں تک کہ آنکھوں کے گرد سیاہ حلقے بھی بنائے جاتے ہیں۔

علاوہ ازیں پروگرام میں اداکارہ نے اپنے پسندیدہ ساتھی اداکاروں سے متعلق بھی بتایا اور کہا کہ مجھے بلال عباس کے ساتھ کام کرکے بہت اچھا لگا، وہ انتہائی محنتی اور قابل اداکار ہیں اور میں ان سے بہت متاثر ہوں۔

یمنیٰ نے احمد علی اکبر  اور زاہد احمد کو بھی پسندیدہ اداکار قرار دیا۔

Check Also

سلمیٰ حسن کو طلاق کے بعد سابق شوہر کیساتھ کام کرنے پر کیا کیا سننا پڑا ؟

پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی منجھی ہوئی اداکارہ سلمیٰ حسن نے انکشاف کیا ہے کہ طلاق …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *