Home / جاگو انٹرٹینمنٹ / ہاروی وائنسٹن اسکینڈل پر بننے والی فلم کی شوٹنگ رواں برس شروع ہوگی

ہاروی وائنسٹن اسکینڈل پر بننے والی فلم کی شوٹنگ رواں برس شروع ہوگی

کم عمر لڑکیوں کے ریپ اور خواتین کے جنسی استحصال کے جرم میں 23 سال کی قید کاٹنے والے ہولی وڈ کے 68 سالہ پروڈیوسر ہاروی وائنسٹن اسکینڈل پر بننے والی پہلی ہولی وڈ فیچر فلم کی شوٹنگ اس سال شروع ہوگی۔

برطانوی خبررساں ادارے ‘ رائٹرز’ کی رپورٹ کے مطابق ‘شی سیڈ’ (اس نے کہا ) نامی فلم 2019 میں اسی نام سے شائع ہونے والی کتاب پر مبنی ہے جس میں نیویارک ٹائمز کی تحقیق میں ہاروی وائنسٹن کی جانب سے کیے گئے جنسی استحصال کے دعوے شامل ہیں۔

کیری ملیگن اور زو کازن ان 2 صحافیوں، میگن ٹوہی اور جوڈی کینٹر کا کردار ادا کرنے سے متعلق بات چیت کے آخری مراحل میں ہیں، جنہوں نے یہ کتاب لکھی تھی اور جنہوں نے یہ کتاب لکھی تھی اور اکتوبر 2017 میں اس کہانی کی رپورٹنگ پر پلٹزر پرائز جیتا تھا۔

امریکی جریدے نیویارک ٹائمز اور دی نیویارکر کی ابتدائی خبروں میں 100 کے قریب خواتین نے اس وقت ہولی وڈ کی سب سے طاقتور شخصیت مانے جانے والے ہاروی وائنسٹن پر جنسی استحصال کے الزامات لگائے تھے۔

اکتوبر 2017 کے بعد ہاروی وائنسٹن کے خلاف امریکی ریاست نیویارک سمیت فلوریڈا اور ٹینیسی کی عدالتوں میں بھی مقدمات دائر کیے گئے اور ان پر کم از کم 3 بار فرد جرم بھی عائد کی گئی تھی جبکہ گزشتہ برس مارچ میں انہیں 23 سال قید کی سزا بھی سنائی گئی تھی۔

‘شی سیڈ’ نامی کتاب ان تحقیقات کے پسِ منظر میں مہینوں تک جاری رہنے والی کوششوں اور قانونی رکاوٹوں پر توجہ مرکوز کرتی ہیں جن کا سامنا ان 2 صحافیوں کو اپنی رپورٹس کی اشاعت میں ہوا۔

اگرچہ ہاروی وائنسٹن اسکینڈل متعدد دستاویزی فلموں کا موضوع رہا ہے اور اس نے ‘دی اسسٹنٹ’ اور ‘دی مارننگ شو’ جیسی فلموں اور ٹی وی شوز کو متاثر کیا ہے مگر ‘شی سیڈ’ پروڈیوسر کے خلاف کیے گئے دعووں پر مبنی پہلی فیچر فلم ہے۔

اس فلم کی ہدایات جرمن فلمساز ماریہ شراڈر کریں گی تاہم اس کی ریلیز کی متوقع تاریخ سے متعلق کوئی اعلان سامنے نہیں آیا۔

Check Also

سلمیٰ حسن کو طلاق کے بعد سابق شوہر کیساتھ کام کرنے پر کیا کیا سننا پڑا ؟

پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی منجھی ہوئی اداکارہ سلمیٰ حسن نے انکشاف کیا ہے کہ طلاق …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *