Home / جاگو انٹرٹینمنٹ / سلمان اور اکشے ’دھوم 4‘ میں ایک ساتھ دکھائی دیں گے ؟

سلمان اور اکشے ’دھوم 4‘ میں ایک ساتھ دکھائی دیں گے ؟

ممبئی: 

یش راج فلمز کی مشہور فرنچائز دھوم کے چوتھے ایڈیشن میں سلمان خان اور اکشے کمار کی انٹری سے متعلق خبریں زیرگردش ہیں۔بالی ووڈ کے سلطان سلمان خان اور کھلاڑی اکشے کمار ممکنہ طور پر ’یش راج فلمز‘ کے بینر تلے بننے والی دھوم فرنچائز کے چوتھے ایڈیشن میں ایکشن کرتے دکھائی دیں گے، یوں عامر خان کے بعد ایک اور خان دھوم فرنچائز کا حصہ بن جائیں گے۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق یش راج فلمز اب تک دھوم کی 3 کامیاب فلمیں پروڈیوس کرچکی ہے جس میں جان ابراہم، ہریتھک روشن، عامر خان نے مرکزی کردار ادا کیا تھا اور پولیس کے کردار میں تینوں فلموں میں ابھیشک بچن ہی دکھائی دیے تھے تاہم فلمساز اب اس کردار کو بھی تبدیل کرنے پر غور کررہے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق ’دھوم 4‘ میں سلمان خان کے مدمقابل اکشے کمار کو کاسٹ کرنے کی خبریں زیر گردش ہیں۔ سوشل میڈیا پر شیئر ہونے والی ٹوئٹ میں ایک صارف کی جانب سے یہ دعویٰ کیا گیا ہے کہ اکشے کمار ان دنوں فلمساز وہدایت کار ادیتا چوپڑا سے ملاقاتیں کررہے ہیں اور ممکنہ طور پر وہ دھوم 4 میں کام کرنے کے لیے راضی ہوگئے ہیں۔

دوسری جانب ایک اور صارف کی جانب ’دھوم 4‘ کے ٹائٹل کے ساتھ سلمان خان کی فلم میں شمولیت کا بھی دعویٰ کیا گیا ہے تاہم اس حوالے سے خود اداکار یا پھر یش راج فلمز نے کسی قسم کی تصدیق یا تردید نہیں کی لہذا ان خبروں میں کتنی سچائی ہے، یہ وقت ہی ثابت کرے گا۔

Check Also

سلمیٰ حسن کو طلاق کے بعد سابق شوہر کیساتھ کام کرنے پر کیا کیا سننا پڑا ؟

پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی منجھی ہوئی اداکارہ سلمیٰ حسن نے انکشاف کیا ہے کہ طلاق …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *