Home / جاگو انٹرٹینمنٹ / سجل اور احد نے ’دھوپ کی دیوار ‘کا ٹریلر جاری کردیا

سجل اور احد نے ’دھوپ کی دیوار ‘کا ٹریلر جاری کردیا

اداکارہ سجل علی نے پلوامہ حملے اور مقبوضہ کشمیر کے تناظر میں بنائی جانے والی اپنی اور شوہر و اداکار احد رضا میر کی ویب سیریز ’دھوپ کی دیوار‘ کا ٹریلر جاری کردیا۔

انسٹاگرام پر سجل علی اور احد رضا میر کی جانب سے 2 منٹ 45 سیکنڈ پر مشتمل ٹریلر جاری کیا گیا ہے۔

ٹریلر میں بھارت کی جانب سے ایل او سی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے شیلنگ اور فائرنگ کے واقعات دکھائے گئے ہیں جب کہ بعد ازاں سکیورٹی اہلکاروں کے جانی نقصان پر دونوں خاندانوں کے درد کو سامنے لانے کی کوشش کی گئی ہے۔

ویب سیریز میں سجل علی  ایک پاکستانی فوجی کی بیٹی سارہ کا کردار اداکررہی ہیں  اور ادکار احد رضا میر نے ہلاک بھارتی فوجی کے بیٹے ویشال کا کردار نبھایا ہے۔

ٹریلر میں سجل اور احد کو اپنے ملک اور افواج کا دفاع کرتے اور میڈیا ٹاک کرتے بھی دکھایا گیا ہے۔ بعد ازاں دونوں اداکاروں میں سوشل میڈیا کے ذریعے پروان چڑھنے والی دوستوں کو دکھایا گیا ہے۔

دھوپ کی دیوار کے ٹریلر کے ساتھ سجل علی کی جانب سے ایک پوسٹ بھی شیئر کی گئی جس میں ان کا کہنا تھا کہ یہ معنی نہیں رکھتا کہ جنگ کس نے جیتی، دونوں قوموں نے نقصان اٹھایا اور جب ہر چیز علیحدہ ہوجائے تو دونوں ممالک کے افراد کیا منتخب کریں دل یا نفرت؟

خیال رہے کہ ویب سیریز دھوپ کی دیوار‘ عمیرہ احمد کی تحریر کردہ ہے اور ہدایت کاری کے فرائض حسیب حسن نے نبھائے ہیں، اسے رواں ماہ 25 تاریخ کو بھارتی اسٹریمنگ پلیٹ فارم زی فائیو پر ریلیز

Check Also

سلمیٰ حسن کو طلاق کے بعد سابق شوہر کیساتھ کام کرنے پر کیا کیا سننا پڑا ؟

پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی منجھی ہوئی اداکارہ سلمیٰ حسن نے انکشاف کیا ہے کہ طلاق …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *