Home / جاگو انٹرٹینمنٹ / نعمان اعجاز کے بیٹے زاویار ڈراموں میں آنے کیلئے تیار

نعمان اعجاز کے بیٹے زاویار ڈراموں میں آنے کیلئے تیار

پاکستان کے لیجنڈری اداکار نعمان اعجاز کے بڑے بیٹے زاویار جلد ہی اداکاری کے جوہر دکھاتے نظر آئیں گے۔

رواں برس فروری میں ہونے والے فیشن شو میں ورسٹائل اداکار نے بیٹے زاویار کے ہمراہ ریمپ واک کی تھی جس کی تصاویر سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوئیں۔

صارفین کی جانب سے چہ مگوئیاں کی جارہی تھیں کہ جلد ہی زاویار کو ٹی وی اسکرین پر دیکھا جاسکے گا تاہم اب انہوں نے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک اسٹوری شیئر کی ہے جس میں اسکرپٹ کی تصاویر ہیں۔

اس تصویر سے اندازہ لگانا مشکل نہیں کہ زاویار بہت جلد ڈرامہ انڈسٹری میں دھواں انٹری دینے والے ہیں۔

Check Also

سلمیٰ حسن کو طلاق کے بعد سابق شوہر کیساتھ کام کرنے پر کیا کیا سننا پڑا ؟

پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی منجھی ہوئی اداکارہ سلمیٰ حسن نے انکشاف کیا ہے کہ طلاق …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *