Home / جاگو انٹرٹینمنٹ / وِل اسمتھ کا اپنی ‘آپ بیتی’ کتابی صورت میں پیش کرنے کا اعلان

وِل اسمتھ کا اپنی ‘آپ بیتی’ کتابی صورت میں پیش کرنے کا اعلان

ہولی وڈ اداکار وِل اسمتھ رواں برس نومبر میں اپنی آپ بیتی کو کتابی شکل میں پیش کرنے کے لیے تیار ہیں۔

امریکی خبررساں ادارے ‘اے پی’ کی رپورٹ کے مطابق پینگوئن پریس نے اعلان کیا کہ وِل اسمتھ رواں برس 9 نومبر کو ‘وِل’ کے نام سے اپنی آپ بیتی پر مبینی کتاب عوامی شطح پر پیش کریں گے۔

اداکار و ریپر وِل اسمتھ نے انسٹاگرام پر اپنے 5 کروڑ 40 لاکھ صارفین کے لیے بک کے کور آرٹ کی تصویر شیئر کی۔

وِل اسمتھ نے کہا کہ 2 سال تک اپنی کتاب پر کام کرنے کے بعد وہ آخرکار اپنی آپ بیتی کو کتابی شکل میں پیش کرنے کے لیے تیار ہیں۔

ان کی کتاب پینگوئن رینڈم ہاؤس کی پینگوئن پریس کی جانب سے شائع کی جائے گی اور اس کے مشترکہ مصنف مارک مینسن ہیں۔

وِل اسمتھ نے کہا کہ اسے محبت سے لکھا گیا ہے۔

ہولی وڈ اداکار پینگوئن رینڈم ہاؤس آڈیو سے ‘وِل’ کی آڈیو بک بھی پڑھیں گے۔

اداکار کی آپ بیتی ‘وِل’ ان کی زندگی اور کیریئر کے بارے میں ایک کہانی سناتی نظر آتی ہے۔

یہ کتاب مغربی فلاڈیلفیا میں بڑے ہونے والے شخص کے اداکار اور ریپر بننے کے بعد سیلبریٹی بننے کی کہانی بیان کرے گی۔

خیال رہے کہ ول اسمتھ 2 مرتبہ اکیڈمی ایوارڈ کے لیے نامزد ہوئے اور انہوں نے 4 مرتبہ گریمی ایوارڈ کا اعزاز حاصل کیا ہے۔

انہوں نے ‘دی فریش پرنس آف بیل-ایئر’، ‘بیڈ بوائز’، ‘مین اِن بلیک اینڈ پرسیو آف ہیپینیس’ جیسی فلموں میں بھی اداکاری کی۔

ول اسمتھ نے ‘سمر ٹائم’، ‘مین ان بلیک’، ‘گیٹن جگی وٹ اٹ’ اور ‘پیرنٹس جسٹ ڈونٹ انڈراسٹینڈ’ میں اداکاری پر گریمی ایوارڈ حاصل کیا۔

Check Also

سلمیٰ حسن کو طلاق کے بعد سابق شوہر کیساتھ کام کرنے پر کیا کیا سننا پڑا ؟

پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی منجھی ہوئی اداکارہ سلمیٰ حسن نے انکشاف کیا ہے کہ طلاق …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *