Home / جاگو انٹرٹینمنٹ / منال خان نے منگنی کی’ خوبصورت یادیں‘ شیئر کردیں

منال خان نے منگنی کی’ خوبصورت یادیں‘ شیئر کردیں

 اداکارہ منال خان نے اپنی اور اداکار احسن محسن اکرام کی منگنی کی ویڈیو شیئر کردی۔

انسٹاگرام پر منال خان کی جانب سے حال ہی میں ایک ویڈیو شیئر کی گئی ہے جس منال اور احسن کی منگنی کے وینیو سمیت تقریب سے لیے گئے مختلف لمحات کو کیمرے میں قید کیاگیا ہے۔

شیئر کی گئی ویڈیو کے ہمراہ اداکارہ نے خوبصورت یادوں کا کیپشن بھی درج کیا۔

خیال رہے کہ منال خان نے حال ہی میں اداکار احسن محسن اکرام سے منگنی کی ہے  اور اداکار جوڑی کی منگنی کی تصاویر بھی اس سے قبل سوشل میڈیا پر وائرل ہوچکی ہیں۔

وائرل تصاویر اور ویڈیو میں دونوں اداکاروں کو فیملی کے دیگر افراد کے ہمراہ خوشگوار موڈ میں منگنی کی تقریب سے لطف اندوز ہوتے دیکھا جاسکتا ہے۔

Check Also

سلمیٰ حسن کو طلاق کے بعد سابق شوہر کیساتھ کام کرنے پر کیا کیا سننا پڑا ؟

پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی منجھی ہوئی اداکارہ سلمیٰ حسن نے انکشاف کیا ہے کہ طلاق …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *