Home / جاگو انٹرٹینمنٹ / فلم ’منا بھائی MBBS’ میں سرکٹ نے کس سے شادی کی؟ سوشل میڈیا صارفین نے پتا لگا لیا

فلم ’منا بھائی MBBS’ میں سرکٹ نے کس سے شادی کی؟ سوشل میڈیا صارفین نے پتا لگا لیا

بالی وڈ کی سپر ہٹ فلم ‘منا بھائی ایم بی بی ایس’ کے مشہور کردار سرکٹ کی شادی کے برسوں بعد گتھی سلجھ گئی۔

فلم ’منا بھائی ایم بی بی ایس’ 2003 میں ریلیز ہوئی تھی جس میں سنجے دت نے ‘منا’ جبکہ ارشد وارثی نے ‘سرکٹ’ کا کردار نبھایا تھا۔

اس فلم کے اختتام پر منا اور سرکٹ کی شادی کا بتایا گیا تھا تاہم اب برسوں بعد سوشل میڈیا صارفین نے سرکٹ کی شادی کس سے ہوئی اس کا پتا لگا لیا ہے۔

انسٹاگرام پر ایک میم شیئر کی گئی جس میں فلم میں کام کرنے والی نرس اور سرکٹ کی بیوی کی تصاویر لگائی گئیں۔ ساتھ میں پوچھا گیا تھا کہ آپ کی کتنی عمر تھی جب آپ کو سرکٹ کی فلم میں نرس سے شادی کا معلوم ہوا؟

اس پر متعدد صارفین نے جواب دیا کہ انہیں آج ہی سرکٹ کی اہلیہ کا معلوم ہوا ہے۔

ایک صارف نے فلم کے کردار سرکٹ کے ہی انداز میں کہاکہ ’اب بھائی نے ڈاکٹر کے ساتھ شادی کیا تو اپنا کو کم سے کم نرس مانگتا ہے نا‘۔

Check Also

سلمیٰ حسن کو طلاق کے بعد سابق شوہر کیساتھ کام کرنے پر کیا کیا سننا پڑا ؟

پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی منجھی ہوئی اداکارہ سلمیٰ حسن نے انکشاف کیا ہے کہ طلاق …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *