Home / جاگو انٹرٹینمنٹ / خواتین کے لباس سے متعلق وزیراعظم کے بیان پر معروف مرد شخصیات کی تنقید

خواتین کے لباس سے متعلق وزیراعظم کے بیان پر معروف مرد شخصیات کی تنقید

وزیر اعظم عمران خان کو حال ہی میں اسٹریمنگ ویب سائٹ ’ایچ بی او میکس‘ کو دیے گئے انٹرویو میں خواتین کے لباس سے متعلق بیان دینے پر شدید تنقید کا سامنا ہے۔

امریکی اسٹریمنگ ویب سائٹ کو دیے گئے انٹرویو میں وزیراعظم پاکستان اور امریکا کے تعلقات سمیت افغانستان میں پاکستان کے کردار اور چین میں اویغور مسلمانوں کے ساتھ ناانصافی کے علاوہ مسئلہ کشمیر پر بھی کھل کر بات کی تھی۔

اسی پروگرام میں جب انٹرویو کرنے والے صحافی جوناتھن نے وزیراعظم سے ماضی میں ریپ کو فحاشی کے ساتھ منسلک کرنے کے ان کے بیان سے متعلق سوال کیا تو انہوں نے کہا کہ ‘یہ سراسر بکواس ہے میں نے ایسا نہیں کہا، میں نے پردے کے تصور پر بات کی تھی پردے کا تصور یہ ہے کہ معاشرے میں فتنے سے گریز کیا جائے’۔

وزیر اعظم نے کہا تھا کہ پاکستان ایک مکمل مختلف معاشرہ ہے’اگر آپ معاشرے میں فتنے کو پروان چڑھائیں گے اور ان نوجوانوں کے پاس کہیں اور جانے کا راستہ نہیں ہوگا تو اس کے اثرات مرتب ہوں گے’۔

ایک سوال کے جواب میں وزیراعظم نے کہا تھا کہ ‘اگر خواتین بہت مختصر لباس پہنیں گی تو اس کا مردوں پر اثر ہوگا تاوقتیکہ کہ وہ روبوٹ ہوں، میرا مطلب عمومی سمجھ کی بات ہے کہ اگر آپ کا معاشرہ ایسا ہو کہ جہاں لوگوں نے ایسی چیزیں نہ دیکھی ہوں تو اس کا ان پر اثر ہوگا۔

وزیر اعظم عمران خان کے مذکورہ جواب پر انہیں سوشل میڈیا پر شدید تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے جن میں شوبز شخصیات بھی شامل ہیں۔

عثمان خالد بٹ-اداکار

اداکار عثمان خالد بٹ نے ایک ٹوئٹ میں کہا کہ ‘یقیناً مرد روبوٹ نہیں ہیں، ہاں ان میں خواہش، فتنہ، کشش موجود ہوتی ہے’۔

انہوں نے مزید کہا کہ ‘ریپ اس وجہ سے نہیں ہوتا، ریپ طاقت سے متعلق ہے، کسی پر غلبہ حاصل کرنا، ہمدردی نہ ہونا اور دشمنی پال لینا، یہ ایک عورت ہو یا مرد یا بچہ اسے ختم کرکے صرف ایک چیز سمجھتا ہے، یہ انسانیت سے عاری ہے’۔

ایک ٹوئٹ کے جواب میں انہوں نے لکھا کہ ‘میں نے اسکول سے لے کر یونیورسٹی تک علیحدہ تعلیم حاصل کی، جہاں لباس سے متعلق سخت قواعد تھے اور لڑکے اور لڑکیوں کو میل جول کی اجازت نہیں تھی، کسی بھی طریقے سے میں نے کسی پر جنسی حملہ نہیں کیا’۔

وزیراعظم آفس سے جاری کیے گئے انٹرویو کے غیر ایڈٹ شدہ کلپ کا حوالہ دیتے ہوئے انہوں نے تسلیم کیا کہ وزیراعظم نے بچوں سے زیادتی پر بھی بات کی لیکن اس کا مطلب یہ نہیں کہ جو کچھ انہوں نے جنسی تشدد سے متعلق کہا وہ زیادہ پریشان کن نہیں تھا۔

Check Also

سلمیٰ حسن کو طلاق کے بعد سابق شوہر کیساتھ کام کرنے پر کیا کیا سننا پڑا ؟

پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی منجھی ہوئی اداکارہ سلمیٰ حسن نے انکشاف کیا ہے کہ طلاق …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *