Home / جاگو انٹرٹینمنٹ / شوبز شخصیات کا جوہر ٹاؤن دھماکے پر دکھ کا اظہار

شوبز شخصیات کا جوہر ٹاؤن دھماکے پر دکھ کا اظہار

پاکستانی شوبز شخصیات نے گزشتہ روز لاہور کے علاقے جوہر ٹاؤن میں ہونے والے دھماکے پر دکھ کا اظہار کیا ہے۔

خیال رہے کہ 23 جون کو لاہور کے علاقے جوہر ٹاؤن میں ہونے والے دھماکے کے نتیجے میں پولیس اہلکار سمیت 3 افراد جاں بحق اور 21 زخمی ہوگئے تھے۔

پولیس کی ابتدائی رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ دھماکے میں 15 سے 20 کلو گرام غیرملکی ساختہ دھماکا خیز مواد استعمال کیا گیا تھا۔

میڈیا سے گفتگو میں آئی جی پنجاب انعام غنی نے کہا تھا کہ ‘دھماکا کالعدم جماعت الدعوۃ کے سربراہ حافظ سعید کے گھر کے قریب ہوا’۔

انہوں نے مزید بتایا تھا کہ دھماکے کے نتیجے میں زخمی اور جاں بحق ہونے والے پولیس اہلکار حافظ سعید کے گھر کی سیکیورٹی پر تعینات تھے۔

سوشل میڈیا پر جہاں دیگر افراد نے اس واقعے کی مذمت کی اور دکھ کا اظہار کیا وہیں شوبز شخصیات نے بھی اپنا ردعمل دیا۔

ہمایوں سعید نے ٹوئٹ کی کہ جوہر ٹاؤن دھماکے میں جاں بحق ہونے والوں کے غمزدہ خاندانوں سے اظہارِ تعزیت کرتا ہوں اور واقعے میں زخمی ہونے والوں کی صحتیابی کے لیے دعا گو ہوں، اللہ ہم سب کی حفاظت کرے

جوہر ٹاؤن دھماکے میں آج اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے لوگوں کے لئے دعائیں۔ اہل خانہ سے گہری تعزیت۔ نیز زخمیوں کی خیریت کے لئے دعا بھی کی۔ اللہ ہم سب کی حفاظت فرمائے

ہانیہ عامر نے ٹوئٹ کی کہ ہم جوہر ٹاؤن دھماکے کے متاثرین کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔

دوسری جانب فرحان سعید کا ماننا ہے کہ یہ دھماکا پاکستان کے مضبوط مؤقف اور اپنے مفادات کو ترجیح دینے کا نتیجہ ہے۔

ولاگر شاہ ویر جعفری نے بھی اس واقعے پر دکھ کا اظہار کیا۔

علی رحمٰن خان بھی دھماکے میں جاں بحق اور زخمی ہونے والے کے لیے دعا گو ہیں۔

Check Also

سلمیٰ حسن کو طلاق کے بعد سابق شوہر کیساتھ کام کرنے پر کیا کیا سننا پڑا ؟

پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی منجھی ہوئی اداکارہ سلمیٰ حسن نے انکشاف کیا ہے کہ طلاق …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *