Home / جاگو انٹرٹینمنٹ / یہ مسکراتا ہوا لڑکا کون سا پاکستانی اداکار ہے؟

یہ مسکراتا ہوا لڑکا کون سا پاکستانی اداکار ہے؟

پاکستانی شوبز انڈسٹری کے کامیڈین اداکار یاسر حسین کی لڑکپن کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اداکار یاسر حسین نے اپنے لڑکپن کی تصویر شیئر کی جس کے ساتھ انہوں نے ایک دلچسپ کیپشن بھی لکھا۔

یاسر نے اپنی تصویر کے کیپشن میں لکھا کہ’ بہت زوم کرکے یہ بچپن کا نورانی منہ باہر آیا ہے، گروپ فوٹو سے‘

یہ  تصویر گروپ فوٹو سے لی گئی ہے جس میں اداکار یاسر حسین کو مسکراتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

یاسر حسین کی اہلیہ اقراء عزیز نے بھی ان کی تصویر پر تبصرہ کرتے ہوئے ان کے لڑکپن کو ’کیوٹ ‘قرار دیا۔

Check Also

سلمیٰ حسن کو طلاق کے بعد سابق شوہر کیساتھ کام کرنے پر کیا کیا سننا پڑا ؟

پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی منجھی ہوئی اداکارہ سلمیٰ حسن نے انکشاف کیا ہے کہ طلاق …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *