Home / جاگو انٹرٹینمنٹ / ’انٹرویوز میں جان بوجھ کر حساس موضوعات چھیڑے جاتے ہیں‘

’انٹرویوز میں جان بوجھ کر حساس موضوعات چھیڑے جاتے ہیں‘

معروف اداکارہ صبور علی نے مختلف شوز کے حوالے سے کہا ہے کہ انٹرویو ز میں جان بوجھ کر حساس موضوعات کو چھیڑتے ہیں۔

حال ہی میں اداکارہ صبور علی نے برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کو انٹرویو دیا جس میں ان کا کہنا تھا کہ میں اگر  کسی انٹرویو پر جاتی ہوں تو مجھے پتا ہوتا ہے کہ یہ جان بوجھ کر میری والدہ کے بارے میں سوال کریں گے، وہاں بلا کر والدہ کے متعلق سوال کیا جاتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس وقت وہ کیمرہ میرے منہ پر زوم کردیں گے، یہ ایسا معاملہ ہے کہ انسان حساس ہو جاتا ہے، ہم بہن بھائی بھی آپس میں اس بارے میں بات نہیں کرتے کیونکہ دِل بھر آتا ہے۔

اداکارہ نے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ لوگ جان بوجھ کر حساس موضوعات کو چھیڑتے ہیں، سب لوگ اسی طرح کام چلا رہے ہیں کیونکہ انہیں لگتا ہے کسی اور طرح نہیں چل سکتا۔

Check Also

سلمیٰ حسن کو طلاق کے بعد سابق شوہر کیساتھ کام کرنے پر کیا کیا سننا پڑا ؟

پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی منجھی ہوئی اداکارہ سلمیٰ حسن نے انکشاف کیا ہے کہ طلاق …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *