Home / جاگو بزنس / مقامی وبین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں اضافہ

مقامی وبین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں اضافہ

کراچی: 

مقامی مارکیٹ میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 500 اور دس گرام کی قیمت میں 429 روپے کا اضافہ ہوگیا۔

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 18 ڈالر کے اضافے سے 1776 ڈالر کی سطح پر پہنچنے کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں جمعرات کو بھی فی تولہ اور فی دس گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب 500 روپے اور 429 روپے کا اضافہ ہوگیا۔

جس کے نتیجے میں کراچی، حیدرآباد، سکھر، ملتان، لاہور، فیصل آباد، راولپنڈی، اسلام آباد، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت بڑھ کر 108500 روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت بڑھ کر 93021روپے ہوگٸی۔

اس کے برعکس فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے1410 روپے اور دس گرام چاندی کی قیمت 1208.84 روپے پرمستحکم رہی ہے۔

Check Also

انٹر بینک میں ڈالر سستا ہوگیا

انٹر بینک میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر سستا ہوگیا۔ اسٹیٹ بینک آف …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *