Home / جاگو کھیل / ومبلڈن ٹینس، انجرڈ سرینا ولیمزنمناک آنکھوں کے ساتھ رخصت

ومبلڈن ٹینس، انجرڈ سرینا ولیمزنمناک آنکھوں کے ساتھ رخصت

 لندن: 

ومبلڈن ٹینس میں سرینا ولیمز نمناک آنکھوں سے رخصت ہوگئیں۔سرینا ولیمز کو انجرڈ ہونے پرپہلے راؤنڈ میں الیکسینڈرا سیسانوچ کیخلاف میچ ادھورا چھوڑنا پڑگیا، وہ ریکارڈ برابر کرنے کے لیے 24 ویں گرینڈ سلم ٹرافی کی راہ 2017 سے دیکھ رہی ہیں لیکن ومبلڈن میں بھی اس بار یہ خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہوپایا۔

سرینا نے پانچویں گیم میں اپنی ٹانگ پر پٹیاں باندھ کر میچ جاری رکھنے کی ناکام کوشش کی لیکن ساتویں گیم میں وہ ایک بار پھر گرپڑیں اور آخرکار ریٹائر ہونا پڑگیا۔

اس موقع پر ان کی آنکھوں سے آنسو رواں ہوگئے تھے، سینٹر کورٹ سے واپسی پر شائقین نے نشستوں سے اٹھ کر انھیں خراج تحسین پیش کیا، ویمنز سنگلز کے دیگر میچز میں آلیز کورنیٹ نے 5 سیڈ بیانکا اینڈریسکو کیخلاف کامیابی سمیٹ لی، وکٹوریا آذرنیکا نے کیٹرینا کوزولووا کو واپسی کا راستہ دکھادیا۔

مینز سنگلز میں ٹاپ سیڈ نووک جوکووک نے کیون اینڈرسن کو مات دے کر تیسرے راؤنڈ میں قدم رکھ دیے،نک کریگوئس نے یوگو ہمبرٹ کو مات دی۔

Check Also

کیا ویرات کوہلی بیٹی کو کرکٹر بنانا چاہتے ہیں؟

بھارتی معروف کرکٹر ویرات کوہلی نے انکشاف کیا ہے کہ اُن کی بیٹی وامیکا اُن …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *