Home / جاگو کھیل / ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ؛ پاکستان یو اے ای کے ساتھ میزبانی کا خواہشمند

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ؛ پاکستان یو اے ای کے ساتھ میزبانی کا خواہشمند

 کراچی: 

 پاکستان یو اے ای کے ساتھ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کی میزبانی کا خواہشمند ہے جب کہ 50 اوورز کے میگا ایونٹس سری لنکا اور بنگلادیش کے ساتھ مل کر منعقد کرنے کی خواہش ظاہر کر دی۔پی سی بی نے 31-2024 کے فیوچر ٹور پروگرام میں شامل 6آئی سی سی ایونٹس کی میزبانی کیلیے اظہار دلچسپی جمع کرایا ہے،اس میں 2025 اور 2029 کی چیمپئنز ٹرافی بھی شامل ہیں، یہ 3 وینیوز کا ٹورنامنٹ ہے اور پاکستان کے پاس کراچی، لاہور، راولپنڈی اور ملتان کی صورت میں 4 سینٹرز موجود ہیں،اس فہرست میں کچھ عرصے بعد پشاور کا نام بھی درج ہو جائے گا۔

اسی لیے پاکستان چیمپئنز ٹرافی کی اکیلے ہی میزبانی کرنا چاہتا ہے،8 وینیوز پر کھیلے جانے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2026 اور 2028 کیلیے یو اے ای کو ساتھ ملایا جائے گا،10 وینیوز پر شیڈول 50اوورزکے میگا ایونٹ2027 اور 2031 کی میزبانی میں سری لنکا اور بنگلادیش کو شامل کیا جائے گا۔

دوسری جانب پی سی بی نے گذشتہ روز اعلان کیا کہ4 اہم سیریز سے قبل غیرجانبدار سیکیورٹی کمپنی ایسٹرن اسٹار انٹرنیشنل کی خدمات بھی لی جائیں گی۔

آئی سی سی نے2017میں ورلڈ الیون کے دورے سے قبل پاکستان میں سیکیورٹی جائزے کے مذکورہ کمپنی کو1.4 ملین ڈالرادا کیے تھے،یہ کونسل کی بھی سیکیورٹی کنسلٹنٹ ہے،ای ایس آئی کرکٹرز کی عالمی تنظیم فیکا، نیوزی لینڈ، انگلینڈ اور آسٹریلیا کو بھی سیکیورٹی پر مشاورت فراہم کرتی ہے۔

پاکستان کو ستمبر 2021 سے مارچ 2022 تک نیوزی لینڈ، انگلینڈ، ویسٹ انڈیز اور آسٹریلیا کیخلاف ہوم سیریز کھیلنا ہیں، مذکورہ کمپنی سے معاہدے کا مقصد ان ٹیموں کو دورے سے قبل مکمل سیکیورٹی جائزے اور پلانز سے مطمئن کرنا ہے۔

Check Also

کیا ویرات کوہلی بیٹی کو کرکٹر بنانا چاہتے ہیں؟

بھارتی معروف کرکٹر ویرات کوہلی نے انکشاف کیا ہے کہ اُن کی بیٹی وامیکا اُن …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *