Home / جاگو کھیل / شاہد آفریدی کی بیٹیوں کے ہمراہ بارش کا لطف لیتے ہوئے تصاویر وائرل

شاہد آفریدی کی بیٹیوں کے ہمراہ بارش کا لطف لیتے ہوئے تصاویر وائرل

کراچی: 

شاہد آفریدی نے گزشتہ روز اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر چند تصاویر شیئر کی تھیں جن میں وہ اپنی بیٹیوں کے ساتھ بارش کا لطف لیتے ہوئے  نہایت خوش نظر آرہے ہیں۔کراچی میں شدید گرمی کے بعد گزشتہ روز مون سون کی پہلی بارش نے لوگوں کے چہروں پر مسکراہٹ بکھیردی۔ بارش کی بوندیں برستے ہی جہاں عوام نے ساحل سمندر کا رخ کیا وہیں کھیل اور شوبز کی مشہور شخصیات نے بھی بارش کا لطف لیتے ہوئے تصاویر اور ویڈیوز اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر شیئر کیں۔

قومی کرکٹ کے سابق کھلاڑی شاہد آفریدی نے بھی بارش کا لطف لیتے ہوئے تصاویر شیئر کیں جن میں وہ اور ان کی بیٹیاں ابر رحمت  کا لطف لے رہے ہیں اور نہایت خوش نظر آرہے ہیں۔ لالہ نے تصاویر کے کیپشن میں لکھا ’’کراچی کی بارشیں اور ہم‘‘۔

Check Also

کیا ویرات کوہلی بیٹی کو کرکٹر بنانا چاہتے ہیں؟

بھارتی معروف کرکٹر ویرات کوہلی نے انکشاف کیا ہے کہ اُن کی بیٹی وامیکا اُن …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *