Home / جاگو دنیا / دبئی میں دنیا کا سب سے بڑا سوئمنگ پول کھل گیا

دبئی میں دنیا کا سب سے بڑا سوئمنگ پول کھل گیا

دنیا کی بلند ترین عمارت اور کئی ریکارڈز کا اعزاز رکھنے والے دبئی میں اب دنیا کا سب سے گہرا سوئمنگ پول بھی کھول دیا گیا ہے۔

فرانسیسی خبررساں ادارے ’اے ایف پی‘ کی رپورٹ کے مطابق گنیز بک ورلڈ ریکارڈز نے تصدیق کی ہے کہ ڈیپ ڈائیو دبئی جس کا افتتاح گزشتہ ہفتے کیا گیا ہے، یہ دنیا کا سب سے بڑا پول ہے۔

ڈیب ڈائیو دبئی کے نام سے تیار کیے گئے اس پول میں ابتدائی طور پر صرف دعوت نامے پر ہی جانے کی اجازت دی گئی ہے اور اسےخودساختہ طور پر ’دنیا میں غوطہ خوری کا واحد ایسا مرکز‘ قرار دیا جارہا ہے جہاں لوگ 60 میٹر (تقریباً 200 فٹ) تک گہرائی میں جاکر غوطہ خوری کرسکتے ہیں اور یہ کسی بھی پول سے 15 میٹر زیادہ گہرا ہے۔

اس پول میں ایک کروڑ 46 لاکھ لیٹر(38 لاکھ گیلن) تازہ پانی موجود ہے جو 6 اولمپک سائز کے سوئمنگ پولز کے حجم کے برابر ہے۔

—فوٹو:رائٹرز
—فوٹو:رائٹرز

پول کے نچلے حصے میں غوطہ خور روشنیوں اور موسیقی کے ساتھ ٹیبل فٹ بال اور دیگر کھیلوں سے لطف اندوز ہوسکتے ہیں۔

اس کے ساتھ ہی غوطہ خور ’لوگوں سے خالی ڈوبے ہوئے شہر‘ کو بھی کھوج سکتے ہیں۔

دنیا کے سب سے بڑے اس سوئمنگ پول میں تفریحی اور حفاظتی مقاصد کے لیے 50 سے زائد کیمرے بھی نصب کیے گئے ہیں۔

ڈیپ ڈائیو دبئی میں ایک گھنٹے کی غوطہ خوری کی قیمت 135 ڈالر سے لے کر 410 ڈالر کے درمیان ہے اور اسے عوام کے لیے بھی جلد کھولا جائے گا۔

—فوٹو:رائٹرز
—فوٹو:رائٹرز

اس سوئمنگ پول کے ڈائریکٹر جیرڈ جبلونسکی، جن کا تعلق امریکا کی ریاست فلوریڈا سے ہے، نے پول کے اسٹرکچر سے متعلق کہا کہ ’سیپ نما یہ اسٹرکچر متحدہ عرب امارات کی موتی تلاش کرنے کی روایت کو خراج تحسین پیش کرتا ہے، جس کا رکن دبئی بھی ہے۔

اس سے قبل نومبر 2020 میں پولینڈ کے دارالحکومت وارسا کے قریب کھلنے والے پول کو دنیا کا سب سے گہرا پول قرار دی گیا تھا جو 45.5 میٹر (150 فٹ) گہرا ہے۔

Check Also

بھارتی شہر پٹنہ میں اسکول سے 3 سالہ بچے کی لاش برآمد، حالات کشیدہ

بھارت کے شہر پٹنہ میں اسکول سے 3 سالہ بچے کی لاش ملنے کے بعد …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *