Home / جاگو دنیا / کورونا کے باوجود درآمدات و برآمدات کا حجم تاریخ کی بہترین سطح پر پہنچ گیا، چین

کورونا کے باوجود درآمدات و برآمدات کا حجم تاریخ کی بہترین سطح پر پہنچ گیا، چین

بیجنگ: 

چین کی کسٹم انتظامیہ نے دعویٰ کیا ہے کہ رواں سال کی پہلی ششماہی میں درآمدات و برآمدات کی تجارتی مالیت میں سال بہ سال 27.1 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق چین کی کسٹمز انتظامیہ کے شعبہِ شماریاتی تجزیے کے سربراہ لی کیوئی ون نے پریس کانفرنس میں بتایا ہے کہ چین کی تجارت نے مستحکم اور مثبت رجحان جاری رکھا ہے اور ملکی درآمدات و برآمدات کی مجموعی تجارتی مالیت نے مسلسل 13 ماہ تک سال بہ سال ایک مثبت شرح نمو برقرار رکھی ہے جب کہ درآمدات و برآمدات کا حجم بھی تاریخ کی بہترین سطح پر پہنچ گیا ہے۔

چینی کسٹمز کے اعداد و شمار کے مطابق روان برس سال کی پہلی ششماہی چین کی درآمدات و بر آمدات کی تجارتی مالیت 180.7 کھرب چینی یوآن رہی ہے جس میں گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 27.1 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔

پریس کانفرنس میں لی کیوئی ون نے اس بات کا اعلان کیا کہ رواں سال کی پہلی ششماہی میں چین کی عمومی درآمد ات و برآمدات کی تجارتی مالیت 30.7  فیصد اضافے کے ساتھ 111.9 کھرب چینی  یوآن بنی جو کہ چین کی غیر ملکی تجارت کی کل مالیت کا 61.9 فیصد ہے۔

لی کیوئی ون نے مزید کہا کہ اس کے ساتھ ساتھ، سرحد پار ای کامرس اور مارکیٹ خریداری کی تجارت سمیت نئے تجارتی ماڈلز نے بھی ترقی کی ایک زبردست رفتار کا مظاہرہ کیا ہے اور تجارتی ڈھانچے کو مزید بہتر بنایا گیا ہے۔

Check Also

بھارتی شہر پٹنہ میں اسکول سے 3 سالہ بچے کی لاش برآمد، حالات کشیدہ

بھارت کے شہر پٹنہ میں اسکول سے 3 سالہ بچے کی لاش ملنے کے بعد …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *