Home / جاگو دنیا / ترک صدر کا کابل ایئرپورٹ مشن کی حمایت کیلئے امریکی امداد کی فراہمی کا مطالبہ

ترک صدر کا کابل ایئرپورٹ مشن کی حمایت کیلئے امریکی امداد کی فراہمی کا مطالبہ

ترک صدر رجب طیب اردووان نے امریکا سے مطالبہ کیا کہ وہ ’شرائط‘ کو پورا کریں جس میں مالی، لاجسٹک اور سفارتی مدد شامل ہے تاکہ ترکی افغانستان سے دیگر غیر ملکی فوجوں کے انخلا کے بعد کابل ائیرپورٹ کو چلا سکے اور اس کی حفاظت کر سکے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق ترکی نے نیٹو کے مکمل طور پر انخلا کے بعد اپنے افواج تعینات کرنے کی پیشکش کی ہے اور اس حوالے سے وہ امریکا کے ساتھ بات چیت کئی ہفتوں سے بات چیت میں مشغول ہیں۔

طالبان جنہوں نے امریکا کی زیرقیادت غیر ملکی افواج کے انخلا کے ساتھ ہی بڑے پیمانے پر علاقے پر کنٹرول حاصل کرلیا ہے، نے ترکی کو اس کے خلاف خبردار کیا ہے۔

رجب طیب اردووان نے شمالی قبرص میں تقریر کرتے ہوئے اعتراف کیا کہ طالبان کو تحفظات ہیں لیکن انہوں نے کہا کہ اس کے باوجود ترکی اس مشن کو اس وقت تک انجام دے گا جب تک کہ نیٹو کا شراکت دار امریکا، ترکی کی تین مخصوص ضروریات کو پورا کرے۔

انہوں نے کہا کہ ’اگر ان شرائط کو پورا کیا گیا تو ہم کابل ایئرپورٹ کا انتظام سنبھالنے کے بارے میں سوچ رہے ہیں‘۔

انہوں نے ترکی کے لیے سفارتی حمایت کے ساتھ ساتھ افغانستان میں سہولیات اور رسد کے امریکی حصول کی فہرست بھی درج کی۔

رجب طیب اردووان نے عید الاضحی کی نماز میں شرکت کے بعد مزید کہا کہ ’یہاں شدید مالی اور انتظامی مشکلات پیش آئیں گی، امریکا اس سلسلے میں ترکی کو بھی ضروری مدد فراہم کرناچاہیے‘۔

ترکی کو امید ہے کہ ایئرپورٹ کے مشن سے امریکی تعلقات میں بہتری آئے گی جو متعدد محاذوں پر کشیدہ ہیں جس میں ترکی کے روسی ایس-400 میزائل ڈیفنس کی خریداری شامل ہے۔

طالبان نے 1996 سے 2001 تک افغانستان پر حکمرانی کی اور غیر ملکی افواج کو بے دخل کرنے اور کابل میں مغربی حمایت یافتہ حکومت کا تختہ پلٹنے اور اسلامی حکمرانی کو دوبارہ نافذ کرنے کے لیے 20 سال سے جنگ لڑ رہے ہیں۔

ستمبر تک غیر ملکی افواج کے روانگی سے پرامید طالبان نے ترکی کے منصوبے کو قابل مذمت قرار دیا ہے۔

انقرہ اور دیگر نے کہا ہے کہ وہاں سفارتی مشن کے تحفظ کے لیے ہوائی اڈے کو کھلا رہنا چاہیے۔

پیر کو قبرص روانگی سے قبل ترک صدر نے کہا کہ طالبان کو ’قبضہ ختم کرنا‘ چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ ترکی اور طالبان کے مذاکرات ہر مسائل کو دور کردیں گے اور یہ ماضی کے امریکا طالبان مذاکرات سے بہتر ہوں گے۔

Check Also

بھارتی شہر پٹنہ میں اسکول سے 3 سالہ بچے کی لاش برآمد، حالات کشیدہ

بھارت کے شہر پٹنہ میں اسکول سے 3 سالہ بچے کی لاش ملنے کے بعد …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *