Home / جاگو کھیل / پاکستان فائنل میں بھارت کو ہرا کر ورلڈکپ جیتے گا، شعیب اختر

پاکستان فائنل میں بھارت کو ہرا کر ورلڈکپ جیتے گا، شعیب اختر

 لاہور: 

شعیب اختر نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ فائنل میں پاکستان کی بھارت کیخلاف فتح کی پیش گوئی کردی۔ایک انٹرویو میں سابق پیسر نے کہاکہ یو اے ای کی کنڈیشنز دونوں ٹیموں کیلیے سازگار ہیں، ایسا محسوس ہوتا ہے کہ ورلڈکپ فائنل میں روایتی حریفوں کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی جس میں بھارت کو شکست ہوگی۔

یاد رہے کہ آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی اور ون ڈے ورلڈکپس کی تاریخ میں پاکستان ٹیم کو تمام 11مقابلوں میں بلو شرٹس نے مات دی ہے، اس کے باوجود شعیب اختر پْر امید ہیں کہ اس بار کہانی مختلف ہوگی۔

واضح رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 17 اکتوبر سے 14 نومبر کے درمیان یو اے ای اور اومان میں کھیلا جائے گا۔

Check Also

کیا ویرات کوہلی بیٹی کو کرکٹر بنانا چاہتے ہیں؟

بھارتی معروف کرکٹر ویرات کوہلی نے انکشاف کیا ہے کہ اُن کی بیٹی وامیکا اُن …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *