Home / جاگو صحت / یواے ای کا پاکستان میں انسداد پولیوکے لیے 23 ملین ڈالر سے زائد کا تعاون

یواے ای کا پاکستان میں انسداد پولیوکے لیے 23 ملین ڈالر سے زائد کا تعاون

 اسلام آباد: 

متحدہ عرب امارات نے پولیومہمات میں سال 2021 میں 23 ملین ڈالرسے زائد کا تعاون کیا ہے۔متحدہ عرب امارات  نے پولیو مہمات میں سال 2021 میں 23 ملین ڈالرسے زائد کا تعاون کیا ہے۔ 84 اضلاع میں کورونا وبا سے بچاؤ کے سامان کے لئے 376000 ڈالرزخرچ ہوں گے۔ فنڈزکا استعمال جنوری تا دسمبر2021 میں ہورہا ہے۔ 16 ملین بچوں کو پولیو قطرے پلانے کا ہدف حاصل کیا جارہا ہے۔

متحدہ عرب امارات نے اپنے پروگرام یو اے ای پیپ (UAE PAP) کے ذریعے اپنا تعاون جاری رکھا ہے۔ کوارڈینیٹر پولیو پروگرام کے مطابق یو اے ای کا پاکستان اورافغانستان میں پولیو وائرس کے خاتمے میں اہم کردار ہے۔ فرنٹ لائن ورکرزکی کوششوں اور قربانیوں سے پاکستان میں وائرس پرقابو پانا ممکن ہوا ہے۔ پولیو سے پاک پاکستان کے ہدف کےقریب پہنچ چکے ہیں جب کہ حتمی کامیابی کے لئے ہمیں ابھی مسلسل مزید جدوجہد کی ضرورت ہے۔

دوسری جانب پاکستان میں اس سال اب تک پولیو کا ایک کیس رپورٹ ہوا ہے۔ وائرس پرقابو پانا پاکستان پولیو پروگرام کی ایک بہت بڑی کامیابی ہے۔ پچھلے سال پہلے چھ مہینوں میں 59 کیسز رپورٹ ہوئے تھے، پولیوکیسز کی شرح میں 98 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ 2014 سے متحدہ عرب امارات پولیومہمات کے لئے 200 ملین ڈالر کی امداد کرچکا ہے۔

Check Also

رواں ماہ کے آخر میں ترک صدر کا دورہ پاکستان متوقع

رواں ماہ کے آخر میں ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان کے دورہ پاکستان پر …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *