Home / جاگو دنیا / پانی کی قلت کے خلاف مظاہرہ کرنے والے ’دشمن‘ کے چنگل سے بچیں، آیت اللہ خامنہ ای

پانی کی قلت کے خلاف مظاہرہ کرنے والے ’دشمن‘ کے چنگل سے بچیں، آیت اللہ خامنہ ای

ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای نے قحط سے متاثرہ سرحد کے قریب واقع جنوب مغربی صوبے خوزیستان کے رہائشیوں کو خبردار کیا ہے کہ وہ مظاہرے کرکے ’دشمن‘ کے عزائم کو مزید تقویت نہ بخشیں۔

متاثرہ علاقے میں پولیس سے جھڑپوں میں کم از کم 4 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

تیل کی پیداوار کے لیے مشہور اور 31 صوبوں میں سب سے زیادہ امیرصوبہ کہلانے والا خوزیستان مارچ سے خشک سالی کی لپیٹ میں ہے اور 15 جولائی سے متعدد شہروں میں مظاہرے ہورہے ہیں۔

اس ضمن میں آیت اللہ خامنہ ای نے قلت آب کے مسئلے کو تسلیم کرتے ہوئے کہا کہ خوزیستان کے رہائشیوں کی ناراضگی اپنی جگہ درست ہے لیکن انہوں نے زور دیا کہ وہ اپنے رویہ میں احتیاط برتیں۔

ان کی آفیشل ویب سائٹ پر جاری بیان میں سپریم لیڈر نے کہا کہ دشمن انقلاب، قوم اور لوگوں کے مفاد کے خلاف کسی بھی آلہ کو استعمال کرسکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں ہرحال میں محتاط رہنا ہے اور دشمن کو کوئی موقعہ فراہم نہیں کرنا۔ .

انہوں نے متاثرہ علاقوں کے لوگوں کو مخاطب کرکے کہا کہ ’لوگوں نے اپنے غصے کا اظہار کیا لیکن ہم ان پر تنقید نہیں کرسکتے، پانی کا مسئلہ کوئی چھوٹی بات نہیں ہے خاص طور پر خوزیستان کے گرم علاقے میں‘۔

ایرانی میڈیا کے مطابق مظاہرین اور پولیس کی جھڑپوں میں پولیس اہلکار سمیت 3 افراد ہلاک ہوگئےہیں۔

ریاستی میڈیا کے مطابق چوتھا شخص مظاہرے میں زخمی ہونے کےبعد ہسپتال میں زیر علاج تھا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاسکا۔

اس میں کہا گیا کہ لوگوں نے پانی کے مسئلے کے حل کے لیے سڑکوں کا رخ کرلیا تھا۔

براڈکاسٹر کے مطابق گولیاں نامعلوم عناصر نے چلائی، سیکیورٹی فورسز کو صورتحال سنبھالنے کے لیے تعینات کیا گیا تھا۔

یہ پہلی مرتبہ ہے کہ مقامی میڈیا نے جھڑپوں میں ہلاکتوں کا تذکرہ کیا، خوزیستان میں شدت پانی کی قلت پر گزشتہ ہفتے سے مظاہرے جاری ہیں۔

علاوہ ازیں اقوام متحدہ رائٹس کے چیف مائیکل بیچلیٹ نے ایران پر زور دیا کہ وہ صوبے میں مظاہرین پر تشدد کے بجائے پانی کے شدید بحران پر قابو پانے کےلیے اقدامات اٹھائے۔

انہوں نے کہا کہ لوگوں پر گولیاں چلانے اور انہیں گرفتار کرنے سے صورتحال مزید کشیدہ ہوگی اور مایوسی بڑھے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ ’تباہ کن‘ صورتحال گزشتہ کئی عرصے سے بڑھ رہی ہے۔

Check Also

بھارتی شہر پٹنہ میں اسکول سے 3 سالہ بچے کی لاش برآمد، حالات کشیدہ

بھارت کے شہر پٹنہ میں اسکول سے 3 سالہ بچے کی لاش ملنے کے بعد …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *