Home / جاگو دنیا / مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی فائرنگ سے مزید 2 کشمیری نوجوان شہید

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی فائرنگ سے مزید 2 کشمیری نوجوان شہید

سرینگر: 

مقبوضہ وادی میں قابض افواج کی فائرنگ کے نتیجے میں مزید 2 کشمیری نوجوان شہید ہوگئے۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی فوج کی ریاستی دہشتگردی کی تازہ کارروائیوں کے نتیجے میں مزید 2 کشمیری نوجوان شہید ہوگئے جس کے بعد کل سے لیکر اب تک شہید نوجوانوں کی تعداد 4 تک پہنچ گئی ہے، قابض فوج نے ضلع باندی پورہ میں نام نہاد سرچ آپریشن کے دوران فائرنگ کرکے نوجوانوں کو شہید کیا۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی فوج نے ضلع کے خارجی اور داخلی راستوں کو سیل کردیا ہے جب کہ آپریشن اب بھی جاری ہے،اس کے علاوہ علاقے میں موبائل اور انٹرنیٹ سروس کو بھی معطل کردیا گیا ہے۔

Check Also

بھارتی شہر پٹنہ میں اسکول سے 3 سالہ بچے کی لاش برآمد، حالات کشیدہ

بھارت کے شہر پٹنہ میں اسکول سے 3 سالہ بچے کی لاش ملنے کے بعد …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *