Home / جاگو دنیا / ایران میں ڈاکوؤں کے ساتھ جھڑپ میں پاسداران انقلاب کے 4 اہلکار ہلاک

ایران میں ڈاکوؤں کے ساتھ جھڑپ میں پاسداران انقلاب کے 4 اہلکار ہلاک

تہران: 

ایران میں پاسداران انقلاب کے اہلکاروں نے سرحدی علاقے میں اسمگلرز اور ڈاکوؤں کو روکنے کی کوشش کی جس کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں 4 اہلکار ہلاک ہوگئے۔

عالمی خبر رساں کے ادارے کے مطابق ایران میں سیستان بلوچستان کے ضلع گونگ میں مسلح ڈاکوؤں اور پاسداران انقلاب کے درمیان جھڑپ ہوئی جس میں ایرانی فورس کے چار اہلکار موقع پر ہی ہلاک ہو گئے اور منشیات کے اسمگلر فرار ہوگئے

ایران کا یہ سرحدی علاقہ افغانستان سے افیون اور ہیروئین کی اسمگلنگ کی اہم راہداری ہے جس کے باعث اس علاقے میں اسمگلرز، ڈاکوؤں اور جرائم پیشہ افراد کےساتھ پاسداران انقلاب اور ایران بارڈر فورس کی جھڑپوں کا سلسلہ جاری رہتا ہے۔

ایران کے سرکاری ذرائع نے تہران سے ایک ہزار 250 کلومیٹر جنوب مشرق کے ضلع گونگ میں پاسداران انقلاب کے 4 اہلکاروں کی ہلاکتوں کی تصدیق کی ہے تاہم تفصیلات سے آگاہ نہیں کیا اور نہ ہلاک ہونے والے اہلکاروں کی شناخت ظاہر کی ہے۔

 

Check Also

بھارتی شہر پٹنہ میں اسکول سے 3 سالہ بچے کی لاش برآمد، حالات کشیدہ

بھارت کے شہر پٹنہ میں اسکول سے 3 سالہ بچے کی لاش ملنے کے بعد …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *