Home / جاگو کھیل / دورہ ویسٹ انڈیز؛ دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ کیلیے پاکستانی اسکواڈ گیانا پہنچ گیا

دورہ ویسٹ انڈیز؛ دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ کیلیے پاکستانی اسکواڈ گیانا پہنچ گیا

 گیانا: 

ویسٹ انڈیز کے خلاف کھیلی جارہی ٹی 20 سیریز کے دوسرے میچ کے لیے پاکستانی اسکواڈ گیانا پہنچ گیا ہے۔ایکسپریس نیوز کے مطابق ویسٹ انڈیز کے خلاف دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ کے لیے پاکستانی اسکواڈ گیانا پہنچ گیا،جہاں دونوں ٹیمیں اکتیس جولائی کو مدقابل ہوں گی۔ بارباڈوس سے گیانا پہنچنے پر پاکستانی کھلاڑیوں کی کوویڈ ٹیسٹنگ کے رزلٹ منفی آنے تک تمام کھلاڑی اور اسٹاف ایک روز تک روم آئسولیشن میں رہیں گے۔

پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے مابین پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ بارش کی نذر ہوگیا تھا، اس میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا، ویسٹ انڈیز نے 9 اوورز میں پانچ وکٹ کھوکر 85 رنز بنائے تھے۔

Check Also

کیا ویرات کوہلی بیٹی کو کرکٹر بنانا چاہتے ہیں؟

بھارتی معروف کرکٹر ویرات کوہلی نے انکشاف کیا ہے کہ اُن کی بیٹی وامیکا اُن …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *