Home / جاگو دنیا / اسرائیل نے آئل ٹینکر پر حملے کی ذمہ داری ایران پر عائد کردی

اسرائیل نے آئل ٹینکر پر حملے کی ذمہ داری ایران پر عائد کردی

اسرائیل نے دو روز قبل آئل ٹینکر پر حملے اور اس میں ہلاک ہونے والے دو عملے کی ذمہ داری ایران پر عائد کی ہے۔

غیرملکی خبررساں ادارے ’اے ایف پی‘ کے مطابق بحیرہ عرب میں عمان کے ساحل سے دور آئل ٹینکر پر حملہ جمعرات کو ہوا جس میں برطانوی اور رومانیہ سے تعلق رکھنے والے افراد ہلاک ہوگیا تھا۔

آئل ٹینکر ’ایم وی مرسر اسٹریٹ‘ لندن میں قائم کمپنی زوڈیاک میری ٹائم کے زیر انتظام تھا جو اسرائیلی شپنگ عیال اوفر سے تعلق رکھتی ہے۔

کمپنی نے کہا تھا کہ وہ حملے کے اسباب کی کھوج لگارہے ہیں۔

بعدازاں اسرائیلی اسرائیلی وزیر خارجہ یایر لیپڈ نے ایران پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ ’ایرانی دہشت گردی اس حملے میں ملوث ہیں‘۔

انہوں نے کہا کہ ایران نہ صرف اسرائیل بلکہ پوری دنیا کا مسئلہ ہے جس پر عالمی برادری کو خاموش نہیں رہنا چاہیے کیونکہ اس سے جہاز رانی اور عالمی تجارت کی آزادی کو خطرہ ہے۔

اسرائیلی عہدیدار نے کہا کہ تہران تشدد اور تباہی کا بیج بو رہا ہے۔

دوسری جانب امریکی فوجی بیان میں کہا گیا کہ امریکی بحریہ کی افواج نے ہنگامی کال کے جواب میں عملے کی مدد کی اور حملے کے شواہد دیکھے۔

اس میں مزید کہا گیا کہ ابتدائی اشارے ڈرون طرز کے حملے کی طرف ہیں اور یہ کہ امریکی بحریہ کے جہاز اب مدد کے لیے سوار امریکی اہلکاروں کے ساتھ جہاز کو لے جا رہے ہیں۔

اسرائیلی عہدیدار نے خبردار کیا کہ تہران کے خلاف ہماری مہم جاری رہے گی۔

یہ جہاز شمالی بحر ہند میں تھا اور دارالسلام سے فجیرہ جا رہا تھا جب حملہ ہوا تو جہاز میں کوئی سامان نہیں تھا۔

عمان کی سرکاری خبر رساں ایجنسی نے بتایا کہ ملک کی بحریہ نے ایک جہاز روانہ کیا اور اس بات کی تصدیق کی کہ یہ حملہ ملک کے علاقائی پانیوں سے باہر ہوا۔

Check Also

بھارتی شہر پٹنہ میں اسکول سے 3 سالہ بچے کی لاش برآمد، حالات کشیدہ

بھارت کے شہر پٹنہ میں اسکول سے 3 سالہ بچے کی لاش ملنے کے بعد …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *