Home / جاگو کھیل / نیوزی لینڈ سے میچ میں بہادری کا مظاہرہ نہیں کرپائے، کوہلی کا اعتراف

نیوزی لینڈ سے میچ میں بہادری کا مظاہرہ نہیں کرپائے، کوہلی کا اعتراف

 دبئی: 

 بھارتی کپتان ویراٹ کوہلی نے اعتراف کیا ہے کہ ان کی ٹیم نیوزی لینڈ کے خلاف بیٹ اور گیند کے ساتھ بہادری کا مظاہرہ نہیں کرپائی۔میچ کے بعد پریس کانفرنس کے دوران ویرات کوہلی کا کہنا تھا کہ ہمارے پاس دفاع کے لیے زیادہ کچھ نہیں تھا، بیٹنگ کے بعد ہم بولنگ میں بھی زیادہ بہادری کا مظاہر نہیں کرپائے، بھارتی ٹیم سے سب کو توقعات بہت ہوتی ہیں، لہذا ہمارے کھیل میں ہمیشہ دباؤ رہتا ہے، ہم نے کئی برس اس کا عمدگی سے سامنا بھی کیا ہے، جو بھی ملک کے لیے کھیلتا ہے اس کیلیے اسے تیار رہنا ہوگا۔

کوہلی کا کہنا تھا کہ بطور ٹیم کسی بھی مسئلے پر قابو پایا جاسکتاہے، کیویز کے خلاف ہم سے یہ سب کچھ نہیں ہوسکا، توقعات کا مطلب یہ نہیں کہ آپ مختلف انداز سے کھیلنا شروع کردیں، مجھے لگتا ہے ہماری سمت درست ہے، ابھی بہت کرکٹ کھیلنی باقی ہے۔

Check Also

کیا ویرات کوہلی بیٹی کو کرکٹر بنانا چاہتے ہیں؟

بھارتی معروف کرکٹر ویرات کوہلی نے انکشاف کیا ہے کہ اُن کی بیٹی وامیکا اُن …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *