Home / جاگو دنیا / سوڈان میں فوج مخالف مظاہرے پر پولیس کی فائرنگ، 4 ہلاک اور 200 زخمی

سوڈان میں فوج مخالف مظاہرے پر پولیس کی فائرنگ، 4 ہلاک اور 200 زخمی

خرطوم: 

سوڈان میں فوجی بغاوت کے خلاف ہونے والے احتجاج پر سیکیورٹی فورسز نے براہ راست فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 4 مظاہرین ہلاک ہوگئے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق سوڈان کے دارالحکومت خرطوم اور ام درمان شہر میں فوجی بغاوت کے خلاف احتجاج میں ہزاروں افراد نے شرکت کی اور فوجی حکمرانوں کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔

سیکیورٹی فورسز نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے آنسو گیس کی شیلنگ اور ہوئی فائرنگ کی تاہم مظاہرین ڈٹے رہے جس پر پولیس اور فوج نے مظاہرین پر براہ راست فائرنگ کردی۔

مظاہرین پر براہ راست فائرنگ کے نتیجے میں 4 افراد ہلاک اور 200 سے زائد زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں 6 زخمیوں کی حالت نازک بتائی جارہی ہے۔

واضح رہے کہ رواں برس اکتوبر میں اعلیٰ ترین جنرل عبدالفتح البرہان نے حکومت کا تختہ الٹ کر ملک میں ہنگامی حالت نافذ کردی تھی اور خود اقتدار پر قبضہ کرلیا تھا جس کے خلاف مظاہروں میں اب تک 52 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

Check Also

بھارتی شہر پٹنہ میں اسکول سے 3 سالہ بچے کی لاش برآمد، حالات کشیدہ

بھارت کے شہر پٹنہ میں اسکول سے 3 سالہ بچے کی لاش ملنے کے بعد …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *