Home / جاگو کھیل / یوراج ملتان ٹیسٹ میں ٹنڈولکر کی ڈبل سنچری نہ بننے کو بھول نہیں پائے

یوراج ملتان ٹیسٹ میں ٹنڈولکر کی ڈبل سنچری نہ بننے کو بھول نہیں پائے

 ممبئی: سابق بھارتی اسٹار یوراج سنگھ پاکستان کیخلاف 2004 کے ملتان ٹیسٹ میں سچن ٹنڈولکر کی ڈبل سنچری نہ بننے کو بھول نہیں پائے۔

کپتان راہول ڈریوڈ کی جانب سے اننگز ڈیکلیئرڈ کیے جانے کی بحث میں شریک ہوکر یوراج سنگھ نے کہا کہ ہمیں ٹنڈولکر کی ڈبل سنچری مکمل ہونے کا انتظار کرنا چاہیے تھا، بھارت نے پہلی اننگز 5 وکٹ 675رنز پر ڈیکلیئرڈ کرنے کا فیصلہ کیا تھا، ٹنڈولکر اس وقت 194 پر ناٹ آؤٹ تھے۔

یوراج نے کہا کہ ہمیں تیز کھیلنے کا پیغام ملا تھا،ٹنڈولکر مزید 6 رنز ایک اوور میں بناسکتے تھے، اس کے بعد بھی ہمیں اس دن مزید 8 سے 10 اوورز بولنگ کرنے کو مل جاتے۔ میں نہیں سمجھتا کہ مزید 2 اوورز کھیلنے سے میچ کے نتیجے پر کوئی فرق پڑتا۔

Check Also

کیا ویرات کوہلی بیٹی کو کرکٹر بنانا چاہتے ہیں؟

بھارتی معروف کرکٹر ویرات کوہلی نے انکشاف کیا ہے کہ اُن کی بیٹی وامیکا اُن …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *