Home / تازہ ترین خبر / ریاست ٹیکساس میں عید الفطر انتہائی مذہبی جوش اور جذبہ کے ساتھ منائی گئی

ریاست ٹیکساس میں عید الفطر انتہائی مذہبی جوش اور جذبہ کے ساتھ منائی گئی

ٹیکساس امریکہ( رپورٹ راجہ زاہد اختر خانزادہ ) ریاست ٹیکساس میں عید الفطر انتہائی مذہبی جوش اور جذبہ کے ساتھ منائی گئی عید الفطر کے موقع مسلمانوں کے درمیان مذہبی جوش و جذبہ دیکھنے میں آیا۔ ہیوسٹن اور ڈیلس سمیت ریاست کے دیگر شہروں میں بھی نماز عید کے اجتماعات منعقد کئے گئے۔ اسلامی مساجد اور دیگر مقامات پر نماز عید کے اجتماعات منعقد ہوئے۔


‎ہیوسٹن میں عید الفطر کی نماز کا سب سے بڑا اجتماع اسلامک سوسائٹی آف گریٹر ہیوسٹن کے زیر اہتمام اسٹیفرڈ سوک سینٹر میں منعقد ہوا۔ اس اجتماع میں 5 ہزار سے زائد مسلمانوں نے شرکت کی نماز کی امامت ممتاز عالم دین بشیر مولا ئی نے کی۔ اس کے علاوہ ڈیلس میں بھی کئی مساجد میں نماز عید کے اجتماعات منعقد کیے گئے۔ کیرالٹن کی مدینہ مسجد ، ایپک ارونگ، مسجد ویلی رینچ ، دارالیمان آرلنگٹن، اور دیگر مساجد میں نماز عید میں مرد خواتین، بچے اور نوجوان بھی شریک ہوئے۔


‎مسلمانوں کی اتحاد و یکجہتی کے لئے علماء اکرام نے اپنے خطبہ میں اتحاد بین المسلمین پر زور دیا جبکہ مسلمانوں کی سلامتی اور ظلم سے نجات سمیت پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کیلے بھی خصوصی دعائیں کی گئیں ۔
عید کی نماز کے بعد لوگوں نے گلے مل کر ایک دوسرے کو عید کی مبارک باد دی

ریاست ٹیکساس میں تمام سرکاری و نجی اداروں سمیت تعلیمی اداروں میں مسلمان ملازمین اور طلبہ کو عام تعطیل کی سہولت فراہم کی گئی تھی

 

 

Check Also

رئیسی مجاہد عالم اور عوامی صدر تھے، سپریم لیڈر

ایران کے سپریم لیڈر آیت اللّٰہ خامنہ ای نے کہا ہے کہ سید ابراہیم رئیسی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *