Home / تازہ ترین خبر / پاکستان امریکن کانگریس کا ڈاکٹر فوزیہ صدیقی کے اعزاز میں استقبالیہ

پاکستان امریکن کانگریس کا ڈاکٹر فوزیہ صدیقی کے اعزاز میں استقبالیہ

ہیوسٹن: راجہ زاہد اختر خانزادہ نمائیندہ جنگ/ جیو نیوز
‎بیس سال سے امریکی شہر ڈیلس کی فیڈرل جیل میں قید ڈاکٹر عافیہ صدیقی سے تین ملاقاتیں کرنے والی ان کی بہن ڈاکٹر فوزیہ صدیقی کے اعزاز میں پاکستان امریکن کانگریس کے صدر اشرف عباسی کی جانب سے استقبالیہ کا اہتمام کیا گیا جس میں پاکستان کے قونصل جنرل آفتاب چودھری اور عمائدین کمیوںٹی نے بھی شرکت کی
‎استقبالیہ میں ڈاکٹر فوزیہ اور عافیہ فاونڈیشن کے صدر الحاج مایوری کو پاکستان امریکن کانگریس کی طرف سے
‎تعریفی شیلڈ بھی پیش کی گئی

‎ڈاکٹر فوزیہ صدیقی نے استقبالیہ سے اپنے خطاب میں ڈاکٹر عافیہ سے ملاقات کے دل گرفتہ لمحات بیان کرتے ہوئے کہا کہ میری بہن سہولیات سے محروم تھی اور دنیا سے کٹی ہوئی تھی لوگ کہتے تھے کہ وہ تم سے ملنا نہیں چاہتی جبکہ ایسا نہیں تھا انکا کہنا تھا کہ امریکہ میں مسلمانوں اور پاکستانیوں کے حالات کیسے ہیں پاکستان کی حکومتوں کو کیا ہوگیا ہے کیا پاکستان پر قبضہ ہوگیا ہے ،لوگ آواز کیوں نہیں اٹھاتے

‎تقریب سے خطاب کرتے ہوئے میزبان اشرف عباسی نے عافیہ صدیقی کو سزا سنانے والی عدالت کو آڑھے ہاتھوں لیا ان کا کہنا تھا کہ عافیہ بے قصور تھی اور بے قصور ہے اس کے خلاف کوئی الزام ثابت نہیں ہوا اس کا نہ تو اسامہ بن لادن اور نہ ہی کسی دھشت گرد تنظیم سے کوئی تعلق تھا
‎تقریب سے قونصل جنرل آفتاب چودھری نے ڈاکٹر فوزیہ کی اپنی بہن کی رہائی کیلے کی جانی والی جدوجہد عزم اور حوصلے کو خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ انکی کاوشوں کی بدولت آج عافیہ کا کیس پوری قوم کا کیس بن گیا ہے

Check Also

رئیسی مجاہد عالم اور عوامی صدر تھے، سپریم لیڈر

ایران کے سپریم لیڈر آیت اللّٰہ خامنہ ای نے کہا ہے کہ سید ابراہیم رئیسی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *