Home / جاگو کھیل / اپنی بیٹنگ میں صبر لانے کی کوشش کر رہا ہوں: محمد حارث

اپنی بیٹنگ میں صبر لانے کی کوشش کر رہا ہوں: محمد حارث

وکٹ کیپر بیٹر محمد حارث نے کہا ہے کہ اپنی بیٹنگ میں صبر لانے کی ضرورت ہے اور کیمپ میں اسی پر کام کر رہا ہوں۔

محمد حارث نے ’جیو نیوز‘ سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں بیٹنگ میں تحمل اور ٹھہراؤ لانے کی کوشش کر رہا ہوں، مجھے بیٹنگ میں صبر کی ضرورت ہے، چوکا چھکا مار سکتا ہوں اب مجھے سنگلز اور ڈبلز بھی لینا ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اگر میں تحمل کے ساتھ کھیلوں تو 35 کو 50 اور 50 کو 70 رنز میں تبدیل کر سکتا ہوں، اس کے لیے مجھے گراؤنڈ شاٹس کھیلنے کی پریکٹس کرنی ہے اور اس میں بہتری لانی ہے۔

محمد حارث نے کہا کہ میری کوشش ہے کہ تینوں فارمیٹس میں پاکستان کی نمائندگی کروں، میں ٹی 20 اگر تیز کھیلتا ہوں تو اس کا مطلب یہ نہیں کہ میں اسی فارمیٹ میں رہوں، ریشبھ پنت سمیت کئی کیپرز تینوں فارمیٹ میں تیز کھیلنے کی وجہ سے ہیں، ایڈم گلکرسٹ بھی ماضی میں ہر فارمیٹ میں تیز کھیلتے تھے۔

محمد حارث نے کہا کہ ویسے انگلینڈ کے جوز بٹلر سے بہت متاثر ہوں اور انہی کو دیکھتا اور سیکھتا ہوں۔

محمد حارث نے وکٹ کیپنگ کے شعبے میں آٹومیٹک چوائس محمد رضوان اور دیگر وکٹ کیپرز کے ساتھ مقابلے کے حوالے سے کہا کہ محمد رضوان مجھے بہت متحرک رکھتے ہیں اور سپورٹ کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جب میں زیرو پر آؤٹ ہو جاؤں اور اننگز اچھی نہ ہو تو وہ میرے کمرے میں آ جاتے ہیں، مجھے بتاتے اور سپورٹ کرتے ہیں، کے پی کے میں بھی انہوں نے مجھے بہت موقع دیا۔

محمد حارث نے کہا کہ کیپرز میں مقابلہ رہتا ہے اسی لیے اب میں اچھا فیلڈر بننے کے لیے محنت کر رہا ہوں تاکہ مجھے بیٹر کی حیثیت سے بھی کھلایا جائے تو میں خود کو اچھا فیلڈر بھی ثابت کروں اس کے لیے میں بہت پریکٹس کر رہا ہوں۔

محمد حارث کا ماننا ہے کہ پاکستان کے فاسٹ بولرز دنیا کے بہترین فاسٹ بولرز ہیں، نیٹ پریکٹس میں انہیں کھیلنے کی وجہ سے اپوزیشن کے بولرز کو کھیلنے میں آسانی ہوتی ہے، خاص طو پر ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں مجھے اپنے بولرز کو کھیلنے کی وجہ سے بہت فائدہ ہوا۔

Check Also

کیا ویرات کوہلی بیٹی کو کرکٹر بنانا چاہتے ہیں؟

بھارتی معروف کرکٹر ویرات کوہلی نے انکشاف کیا ہے کہ اُن کی بیٹی وامیکا اُن …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *