Home / جاگو دنیا / بچوں کی شرح پیدائش میں کمی، جاپانی حکومت کا اہم اقدام

بچوں کی شرح پیدائش میں کمی، جاپانی حکومت کا اہم اقدام

ٹوکیو : جاپان کی حکومت نے ملک کی گرتی ہوئی شرح پیدائش سے نمٹنے کے لیے فنڈز کے حصول پر بحث شروع کردی ہے۔

اس حوالے سے سماجی تحفظ کے فنڈز سے سرمایہ حاصل کرنے کے منصوبے پر پہلے ہی اعتراضات کیے جا رہے ہیں۔

بچوں کی مستقبل کی حکمت عملی سے متعلق کونسل کے اجلاس میں وزیراعظم کشیدا فومیو نے کہا کہ جاپانی حکومت مجموعی طور پر بچوں اور بچوں کی پرورش کے لیے پالیسیوں کو بنیادی طور پر مضبوط کرنے کے لیے کام کرے گی۔

جاپانی حکومت نے جون میں ایک حکمت عملی اپنائی تھی جس میں بچوں کی پرورش اور ان کی دیکھ بھال کی چھٹیوں کے لیے اعانتوں کو بڑھانے کا مطالبہ کیا گیا تھا۔

حکومت کا مرحلہ وار فنڈنگ بڑھانے اور تین سالوں میں تقریباً 35 کھرب ین، یا تقریباً 23 ارب ڈالر کا حصول یقینی بنانے کا منصوبہ ہے۔

جاپانی حکومت کا منصوبہ طب، نرسنگ کیئر اور سماجی تحفظ کے دیگر پروگراموں میں اصلاحات کے ذریعے فنڈز اکٹھا کرنے کا ہے۔

حکومت کو ایک نیا فنڈنگ پروگرام قائم کرنے کی بھی امید ہے جو سوشل سیکیورٹی انشورنس سے فنڈز حاصل کرے گا اور مالی بوجھ کو متعلقہ شعبوں کے درمیان وسیع پیمانے پر پھیلا دے گا۔

Check Also

بھارتی شہر پٹنہ میں اسکول سے 3 سالہ بچے کی لاش برآمد، حالات کشیدہ

بھارت کے شہر پٹنہ میں اسکول سے 3 سالہ بچے کی لاش ملنے کے بعد …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *