Home / جاگو بزنس / کسٹمز اور امپورٹرز میں تنازعات، 10 ہزار کنٹینرز پھنس گئے

کسٹمز اور امپورٹرز میں تنازعات، 10 ہزار کنٹینرز پھنس گئے

کراچی: کسٹمز اور امپورٹرز کے درمیان تنازعات کی وجہ سے10ہزار کنٹینرز پورٹس پر پھنسے ہوئے ہیں۔ 

آل پاکستان شپنگ ایسوسی ایشن کے چیئرمین عاصم صدیقی نے ایک بریفنگ میں بتایا کہ  تمام شپنگ کمپنیاں مقررہ اور طے شدہ ٹیرف کے مطابق چارجز وصول کرتی ہیں، افغانستان کی 100فیصد امپورٹ کے لیے بینک گارنٹی کی شرط سے افغانستان کی امپورٹ بری طرح متاثر ہوئی ہے، اگر 10سے 20 فیصد اسمگلنگ ہے تو 100فیصد کو سزا دینا کسی طرح بھی انصاف نہیں ہے ۔

عاصم صدیقی نے نے کہا کہ شپنگ کمپنیاں ڈسکاؤنٹ بھی دیتی ہیں لیکن اس کا فائدہ امپورٹرز کو نہیں پہنچتا کیونکہ کسٹمز ایجنٹس اور دیگر مڈل مین یہ رقم اپنی جیب میں ڈال لیتے ہیں۔

انہوں نے انکشاف کیا کہ گزشتہ 23 سال سے کسٹمز شپنگ کمپنیوں کےکنٹینرز کا آکشن کر تا ہے لیکن آج تک کسی کمپنی کو ایک روپیہ تک نہیں ملا۔

Check Also

رواں ماہ کے آخر میں ترک صدر کا دورہ پاکستان متوقع

رواں ماہ کے آخر میں ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان کے دورہ پاکستان پر …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *