Home / جاگو دنیا / سکھ رہنما کے قتل کی سازش، امریکا نے بھارت کو 3 ارب ڈالر کے ڈرون کی فروخت روک دی

سکھ رہنما کے قتل کی سازش، امریکا نے بھارت کو 3 ارب ڈالر کے ڈرون کی فروخت روک دی

سکھ رہنما کے قتل کی سازش کے پیشِ نظر امریکا نے بامعنی تحقیقات تک بھارت کو 3 ارب ڈالر کے ڈرون کی فروخت روک دی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق امریکا نے ایم کیو نائن اے 31 سی گارڈین اور اسکائی گارڈین ڈرون بھارت کو دینے تھے مگر سکھ رہنما گرپتونت سنگھ پنوں کے قتل کی کوشش پر ڈرونز کی خریداری امریکی کانگریس میں مسترد ہو گئی ہے۔

بھارتی میڈیا کا بتانا ہے کہ امریکی نمائندوں نے بھارت کو ڈرون کی فروخت کے لیے درکار قانونی کارروائی کو منجمد کر دیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ کی جانب سے ڈرونز فروخت روکے جانے پر ردِعمل دینے سے گریز کیا جا رہا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی بحریہ اور بھارتی وزارتِ خارجہ بھی رپورٹ پر ردِعمل سے گریز کر رہا ہے۔

Check Also

بھارتی شہر پٹنہ میں اسکول سے 3 سالہ بچے کی لاش برآمد، حالات کشیدہ

بھارت کے شہر پٹنہ میں اسکول سے 3 سالہ بچے کی لاش ملنے کے بعد …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *