Home / جاگو بزنس / سونے کی فی تولہ قیمت میں سینکڑوں روپے کا اضافہ

سونے کی فی تولہ قیمت میں سینکڑوں روپے کا اضافہ

ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 1400 روپے کا اضافہ ہو گیا۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 1400 روپے اضافے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت 2 لاکھ 17 ہزار  700 روپے ہو گئی ہے۔

ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ 10گرام سونے کی قیمت بھی 1201 روپے اضافے سے ایک لاکھ86 ہزار 643 روپے ہو گئی ہے۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز  ایسوسی ایشن  کا کہنا ہے کہ عالمی بازار  میں سونے کا بھاؤ 14 ڈالر اضافے سے 2054 ڈالر فی اونس ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز بھی سونے کی فی تولہ قیمت میں 800 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا تھا۔

Check Also

رواں ماہ کے آخر میں ترک صدر کا دورہ پاکستان متوقع

رواں ماہ کے آخر میں ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان کے دورہ پاکستان پر …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *