Home / جاگو بزنس / ملک کو معاشی طور پر مستحکم کرنے کے لیے اقدامات کیے، نگران وزیر خزانہ

ملک کو معاشی طور پر مستحکم کرنے کے لیے اقدامات کیے، نگران وزیر خزانہ

نگران وفاقی وزیر خزانہ ڈاکٹر شمشاد اختر نے کہا ہے کہ ملک کو معاشی طور پر مستحکم کرنے کے لیے اقدامات کیے۔

کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ بہتر اقدامات کی وجہ سے ڈالر کی قدر میں کمی ہوئی، سرمایہ کاروں میں اعتماد بڑھ رہا ہے۔

ڈاکٹر شمشاد اختر کا کہنا تھا کہ خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل (ایس آئی ایف سی) اور نگران حکومت نے مل کر بہترین اقدامات کیے، سرمایہ کاروں کے اعتماد میں اضافہ، تجارتی خسارہ کم ہو رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے انڈیکس میں بھی نمایاں اضافہ ہوا، مقامی وسائل سے بھرپور استفادہ کرنے کی ضرورت ہے، معاشی اشاریوں میں بھی بہتری آرہی ہے۔

نگران وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ ملکی برآمدات میں 27 فیصد اضافہ ہوا، اسٹیٹ بینک کو لیٹر آف کریڈٹ (ایل سی) کھولنے کے احکامات دیے۔

Check Also

رواں ماہ کے آخر میں ترک صدر کا دورہ پاکستان متوقع

رواں ماہ کے آخر میں ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان کے دورہ پاکستان پر …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *