Home / جاگو بزنس / این ٹی ڈی سی کی بد انتظامی کے باعث صارفین سستی بجلی سے محروم

این ٹی ڈی سی کی بد انتظامی کے باعث صارفین سستی بجلی سے محروم

نیشنل ٹرانسمیشن اینڈ ڈسپیچ کمپنی (این ٹی ڈی سی) کے پاور پلانٹس مقررہ مدت میں بجلی کی ترسیل کے انتظامات میں ناکام ہوگئے ہیں جس کے باعث صارفین سستی بجلی سے محروم ہیں۔

نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے بھی پاور پلانٹس سے بجلی کی ترسیل کے عارضی انتظامات پر اظہار تشویش کردیا ہے۔

نیپرا کی جانب سے جاری کردہ دستاویز میں کہا گیا ہے کہ این ٹی ڈی سی مقررہ بجٹ اور مدت میں منصوبے مکمل کرنے میں ناکام رہی، این ٹی ڈی سی بجلی کی ترسیل کے لیے تاحال عارضی انتظامات ہی کررہی ہے اور ترسیلی نظام نہ ہونے سے بجلی صارفین کو مہنگی بجلی فراہم کی جارہی ہے۔

دستاویز کے مطابق پاور سیکٹر میں عارضی انتظامات کے مستقبل میں تباہ کن نتائج ہوسکتے ہیں، این ٹی ڈی سی میں پیشہ ور افرادکی کیپیسٹی بلڈنگ کی اشد ضرورت ہے۔

نیپرا نے ہدایت دی ہے کہ نیشنل ٹرانسمیشن اینڈ ڈسپیچ کمپنی بجلی کی ترسیل کے لیے جامع پروگرام مرتب کرے۔

مزید بتایا گیا ہے کہ این ٹی ڈی سی کا 2 سال میں 369.2 ارب روپے سرمایہ کاری کا منصوبہ ہے۔

Check Also

رواں ماہ کے آخر میں ترک صدر کا دورہ پاکستان متوقع

رواں ماہ کے آخر میں ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان کے دورہ پاکستان پر …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *