Home / جاگو بزنس / ایس اینڈ پی نے الیکشن کے بعد پاکستان کی ریٹنگ بہتر ہونے کا امکان ظاہر کردیا

ایس اینڈ پی نے الیکشن کے بعد پاکستان کی ریٹنگ بہتر ہونے کا امکان ظاہر کردیا

امریکی میڈیا ادارے بلوم برگ کا کہنا ہے کہامریکی تجارتی و مالیاتی معلومات کے تجزیاتی ادارے اسٹینڈرڈز اینڈ پوورز (ایس اینڈ پی) نے الیکشن کے بعد پاکستان کی ریٹنگ بہتر ہو کر ’بی‘ ہونے کا امکان ظاہر کردیا ہے۔

بلوم برگ کی رپورٹ کے مطابق نئی حکومت کے سخت ریفارمز جاری رکھنے کے عزم سے پاکستان کی گلوبل ریٹنگ بہتر ہوگی۔

بلوم برگ کے مطابق عوامی مینڈیٹ اور اہم اداروں کو ساتھ لے کر چلنے والی حکومت کو آئی ایم ایف فنڈنگ کے امکانات زیادہ ہوں گے۔

بلوم برگ کا کہنا ہے کہ پاکستان کی موجودہ ٹرپل سی پلس ریٹنگ ’بی‘ سے ایک زینہ نیچے ہے۔ ایس اینڈ پی کی ٹرپل سی ریٹنگ ڈیفالٹ کا خدشہ ظاہر کرتی ہے۔

Check Also

رواں ماہ کے آخر میں ترک صدر کا دورہ پاکستان متوقع

رواں ماہ کے آخر میں ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان کے دورہ پاکستان پر …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *