Home / جاگو ٹیکنالوجی / ملک کے مختلف شہروں میں ٹوئٹر (ایکس) سروس ڈاؤن

ملک کے مختلف شہروں میں ٹوئٹر (ایکس) سروس ڈاؤن

انٹرنیٹ کی بندش پر نظر رکھنے والی ویب سائٹ نیٹ بلاکس کے مطابق پاکستان بھر کے مختلف شہروں میں سماجی پلیٹ فارم ایکس کی سروس متاثر ہورہی ہے۔

ٹوئٹ کے مطابق انتخابات کے بعد سیاسی ہنگامہ آرائی کے درمیان ایکس سروس متاثر ہوئی جہاں الیکشن کے روز انٹرنیٹ اور موبائل فون سروس بند کردیے گئے تھے۔

یاد رہے کہ ملک بھر میں 9 فروری کو عام انتخابات منعقد ہوئے تھے، اس دوران موبائل فون سروس مکمل طور پر بند جبکہ شہری انٹرنیٹ تک بھی رسائی حاصل نہیں کرپارہے تھے۔

تاہم اب ایک بار پھر پاکستان کے مختلف شہروں میں سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس کی سروس ڈاؤن ہونے کی اطلاعات سامنے آرہی ہیں۔

دوسری جانب پی ٹی آئی رہنما حماد اظہر نے ٹوئٹ کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ پاکستان میں ایکس صرف وی پی این کے ذریعے چل رہا ہے۔

دیگر سوشل میڈیا صارفین نے بھی ایکس بندش کی شکایت کرتے ہوئے سوال کیا کہ کیا الیکشن کے بعد ایکس سروس ڈاؤن ہوگئی ہے؟

اداکار ہارون راشد نے بھی ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ ’کیا ٹوئٹر بدن ہے یا انٹرنیٹ بند ہے؟ میرے ٹوئٹر پر کوئی ویڈیو لوڈ نہیں ہو رہی ہے۔‘

ایک اور صارف نے لکھا کہ پاکستان میں ٹوئٹر ڈاؤن ہوگیا ہے لیکن یہ سروس پروکسی ایپ کے ذریعے کام کررہی ہے۔

نامور اینکر پرسن وجاہت کاظمی نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ ’میں یہ ٹوئٹ وی پی این کے ذریعے کررہے ہیں، ایکس/ٹوئٹر پاکستان کے کچھ شہروں میں ڈاؤن ہے۔‘

ڈیجیٹل رائٹس ایکٹویسٹ اسامہ خلجی نے کہا کہ ایکس/ٹوئٹر پاکستان میں صرف وی پی این کے ذریعے کام کررہا ہے۔

انہوں نے اس کی وجہ بتاتے ہوئے دعویٰ کیا کہ الیکشن کے دو دن بعد سوشل میڈیا پر دھاندلی کے ثبوت گردش کررہے ہیں، انٹرنیشنل میڈیا اور عالمی رہنماؤں کی جانب سے پولنگ اور گنتی کے عمل پر سوال اٹھا رہے ہیں اور شہریوں کے مینڈیٹ پر ڈاکہ ڈالے جانے پر ان میں مایوسی بڑھ رہی ہے۔

Check Also

رواں ماہ کے آخر میں ترک صدر کا دورہ پاکستان متوقع

رواں ماہ کے آخر میں ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان کے دورہ پاکستان پر …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *