Home / جاگو بزنس / سکھر: ایس آئی ایف سی نے سولر کمپنی کے ساتھ 150 میگاواٹ شمسی توانائی کا پلانٹ نصب کر دیا

سکھر: ایس آئی ایف سی نے سولر کمپنی کے ساتھ 150 میگاواٹ شمسی توانائی کا پلانٹ نصب کر دیا

خصوصی سرمایہ کار ی سہولت کونسل (ایس آئی ایف سی) نے سولر کمپنی کے ساتھ سکھر میں 150 میگاواٹ شمسی توانائی کا پلانٹ نصب کر دیا۔

سولر پلانٹ مقامی رہنے والوں کو بجلی کی بلاتعطل فراہمی کو یقینی بنائے گا، یہ منصوبہ صاف توانائی پیدا کرنے کے ساتھ ساتھ عالمی موسمیاتی تبدیلیوں کی کمی میں فعال کردار ادا کرے گا۔

سینٹرل پرچیزنگ پاور ایجنسی (سی پی پی اے) کے ساتھ 25 سالہ ایگریمنٹ کے تحت پاور پلانٹ سے تقریباً 300 گیگاواٹ بجلی سالانہ پیدا ہوگی۔

اس سے ایک لاکھ 50 ہزار گھرانوں کی بجلی کی ضرورت پوری کی جا سکیں گی۔

حکومت کے اس منصوبے سے بجلی کی قلت پر قابو پایا جا سکے گا اور کاربن کے مساوی گیس کے نقصانات سے بھی بچا جاسکے گا۔

Check Also

رواں ماہ کے آخر میں ترک صدر کا دورہ پاکستان متوقع

رواں ماہ کے آخر میں ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان کے دورہ پاکستان پر …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *