Home / جاگو دنیا / غزہ پر اسرائیلی حملہ: ایرانی نائب وزیرِ خارجہ کے عالمی عدالت میں دلائل

غزہ پر اسرائیلی حملہ: ایرانی نائب وزیرِ خارجہ کے عالمی عدالت میں دلائل

ایران کے نائب وزیرِ خارجہ برائے قانونی اور بین الاقوامی امور رضا نجفی نے عالمی عدالتِ انصاف (آئی سی جے) میں دلائل دیے ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ عالمی عدالتِ انصاف (آئی سی جے) کا فیصلہ ہزاروں بے گناہ لوگوں کی زندگیاں بچانے کی بنیاد رکھ سکتا ہے۔

ایران کے نائب وزیرِ خارجہ برائے قانونی اور بین الاقوامی نے دلائل دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہم بنی نوع انسان کی تاریخ کے ایک اہم موڑ پر ہیں۔

انہوں نے مزید کہا ہے کہ عالمی عدالت کا فیصلہ ہزاروں معصوم عورتوں اور بچوں کی زندگیوں کو بچانے میں کردار ادا کر سکتا ہے۔

ایران کے نائب وزیرِ خارجہ برائے قانونی اور بین الاقوامی امور رضا نجفی کا دلائل دیتے ہوئے یہ بھی کہنا ہے کہ عدالتی رائے حقِ خودارادیت سے محروم لوگوں کے جائز مطالبے میں بھی حصہ ڈال سکتی ہے۔

Check Also

بھارتی شہر پٹنہ میں اسکول سے 3 سالہ بچے کی لاش برآمد، حالات کشیدہ

بھارت کے شہر پٹنہ میں اسکول سے 3 سالہ بچے کی لاش ملنے کے بعد …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *