Home / جاگو کھیل / ایشین اسنوکر چیمپئن شپ: پاکستان کے اویس منیر فائنل میں پہنچ گئے

ایشین اسنوکر چیمپئن شپ: پاکستان کے اویس منیر فائنل میں پہنچ گئے

پاکستان کے اویس افتخار نے قطر میں جاری ایشین اسنوکر چیمپئن شپ کے فائنل کےلیے کوالیفائی کرلیا۔ سیمی فائنل میں انہوں نے ایران کے دفاعی چیمپئن عامر سرکوش کو شکست دی۔

ایشین اسنوکر چیمپئن شپ کے سیمی فائنل میں اویس منیر کا مقابلہ تجربہ کار اور دفاعی چیمپئن ایران کے عامر سرکوش سے تھا۔

تاہم پاکستانی کیوئسٹ نے بہترین کیو کنٹرول کا مظاہرہ کرتے ہوئے حریف کو 1-4 سے آؤٹ کلاس کردیا اور انہیں مسلسل چوتھا اور مجموعی طور پر پانچواں فائنل کھیلنے سے محروم کردیا۔

اویس نے پہلا فریم 36-57 کے اسکور سے جیتا تاہم دوسرے فریم میں عامر سرکوش نے شاندار کم بیک کیا اور اویس کو ایک گیند بھی پوٹ نہ کرنے دی۔

دوسرے فریم میں 80-0 کی شکست سے مقابلہ 1-1 سے برابر ہونے کے بعد اویس نے ایک بار پھر گیم پر کنٹرول سنبھالا اور اگلے تین فریمز 17-75، 47-67 اور 32-69 کے اسکور سے جیت کر فائنل کےلیے کوالیفائی کرلیا۔

اویس منیر 2015 کے بعد پہلے پاکستانی کیوئسٹ ہیں جنہوں نے ایشین اسنوکر چیمپئن شپ کے فائنل کےلیے کوالیفائی کیا ہے۔ 2015 میں پاکستان کے حمزہ اکبر نے ایونٹ کا فائنل کھیل کر ٹائٹل جیتا تھا۔

Check Also

کیا ویرات کوہلی بیٹی کو کرکٹر بنانا چاہتے ہیں؟

بھارتی معروف کرکٹر ویرات کوہلی نے انکشاف کیا ہے کہ اُن کی بیٹی وامیکا اُن …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *