Home / جاگو دنیا / برطانیہ میں انتہا پسندی پیش نظر پہلی بار تین خواتین ارکان کو گارڈز، گاڑیاں اور ڈرائیور مہیا

برطانیہ میں انتہا پسندی پیش نظر پہلی بار تین خواتین ارکان کو گارڈز، گاڑیاں اور ڈرائیور مہیا

برطانیہ میں پہلی بار ارکان پارلیمنٹ کو باڈی گارڈ فراہم کیے جانے لگے۔ لندن سے برطانوی میڈیا کے مطابق تین خواتین ارکان پارلیمنٹ کو گارڈز، گاڑیاں اور ڈرائیور مہیا کر دیے گئے۔

برطانوی میڈیا کے مطابق فیصلہ اسرائیل حماس جنگ کے تناظر میں بڑھتی ہوئی انتہا پسندی کے پیش نظر کیا گیا۔

برطانوی میڈیا کے مطابق گارڈز کے اخراجات پارلیمںٹ کے فنڈ سے ادا کیے جائیں گے۔

برطانوی میڈیا کے مطابق وزیر اعظم رشی سونک نے سیاست میں بڑھتی ہوئی نفرت پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

برطانوی میڈیا کے مطابق لیبر رکن پارلیمنٹ پریت گل کا کہنا ہے کہ برطانیہ میں جان سے مارنے کی دھمکیاں ملنا معمول بن گیا ہے۔

 

Check Also

بھارتی شہر پٹنہ میں اسکول سے 3 سالہ بچے کی لاش برآمد، حالات کشیدہ

بھارت کے شہر پٹنہ میں اسکول سے 3 سالہ بچے کی لاش ملنے کے بعد …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *