Home / جاگو دنیا / غزہ: اسرائیلی حملوں میں فلسطینی شہداء کی تعداد 30 ہزار تک پہنچ گئی

غزہ: اسرائیلی حملوں میں فلسطینی شہداء کی تعداد 30 ہزار تک پہنچ گئی

غزہ میں گزشتہ برس ماہِ اکتوبر سے جاری اسرائیلی حملوں کے نتیجے میں فلسطینی شہداء کی تعداد 30 ہزار تک پہنچ گئی ہے۔

24 گھنٹوں میں 107 فلسطینی شہید

اسرائیلی فوج نے نصیرت، خان یونس، البریج کیمپوں پر بم باری کی ہے جس کے نتیجے میں مزید 30 فلسطینی شہید ہو گئے جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 107 فلسطینی شہید ہوئے ہیں۔

اسرائیلی فوج نے دیر البلح میں گولہ باری کی ہے، ناصر اسپتال پر شیلنگ کی گئی ہے۔

ایندھن اور طبی سامان کی عدم دستیابی سے شمالی غزہ کا آخری فعال اسپتال بھی بند ہو گیا۔

اسرائیل نے بم باری کے بعد قحط کے ذریعے فلسطینیوں کی نسل کشی کی سازش بھی تیار کر لی۔

غذائی قلت سے 7 بچے جاں بحق

شمالی غزہ کے کمال عدوان اسپتال میں غذائی قلت سے 7 بچے جان کی بازی ہار گئے۔

نارویجن پناہ گزین کونسل کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فوج نے ہزاروں امدادی ٹرکوں کو غزہ میں داخل ہونے سے روک رکھا ہے۔

اقوامِ متحدہ کے حکام کا کہنا ہے کہ 6 لاکھ فلسطینی قحط کے دہانے پر ہیں۔

ایمنسٹی انٹرنیشنل نے صدر یورپین کمیشن کو خط، لکھا ہے جس میں اقوامِ متحدہ کی امدادی ایجنسی برائے فلسطین انروا کی فنڈنگ بلا تاخیر جاری رکھنے کا مطالبہ کیا ہے۔

Check Also

بھارتی شہر پٹنہ میں اسکول سے 3 سالہ بچے کی لاش برآمد، حالات کشیدہ

بھارت کے شہر پٹنہ میں اسکول سے 3 سالہ بچے کی لاش ملنے کے بعد …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *