Home / جاگو دنیا / ڈھاکا کی عمارت میں آتشزدگی، 43 افراد ہلاک

ڈھاکا کی عمارت میں آتشزدگی، 43 افراد ہلاک

بنگلادیش کے دارالحکومت شہر ڈھاکا کی ایک عمارت میں آتشزدگی کے باعث 43 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق آگ گزشتہ رات 7 منزلہ عمارت میں آگ لگی تھی۔

بنگلادیشی وزیرِ صحت نے اسپتال کا دورہ کرنے کے بعد بتایا کہ کم از کم 40 زخمیوں کا اسپتال میں علاج کیا گیا ہے۔

حکام کے مطابق عمارت میں موجود بریانی کے ریسٹورنٹ میں آگ لگی تھی جس نے اوپر کے فلورز کو بھی لپیٹ میں لے لیا تھا، 75 افراد کو ریسکیو کیا گیا اور فائر فائٹزر نے 2 گھنٹے میں آگ پر قابو پالیا تھا۔

Check Also

بھارتی شہر پٹنہ میں اسکول سے 3 سالہ بچے کی لاش برآمد، حالات کشیدہ

بھارت کے شہر پٹنہ میں اسکول سے 3 سالہ بچے کی لاش ملنے کے بعد …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *