Home / جاگو دنیا / غزہ پر بمباری: حماس کی قید میں موجود 7 اسرائیلی قیدی ہلاک

غزہ پر بمباری: حماس کی قید میں موجود 7 اسرائیلی قیدی ہلاک

غزہ میں اسرائیلی بربریت کا سلسلہ تھمنے کا نام نہیں لے رہا، اسرائیل نے بمباری کرکے حماس کی قید میں موجود اپنے ہی 7 قیدیوں کو موت کے گھاٹ اُتار دیا۔

غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ اسرائیل نے غزہ پر بمباری کرکے اپنے ہی 7 قیدیوں کی جان لے لی ہے۔

حماس کے جاری بیان کے مطابق اسرائیلی بمباری کے نتیجے میں ہلاک ہونے والے ان قیدیوں کی ہلاکت کا اعلان چند ہفتوں سے جاری تحقیقات کے بعد کیا گیا ہے۔

دوسری جانب اسرائیل کا کہنا ہے کہ جب تک حماس زندہ قیدیوں کی فہرست نہیں دیتا تب تک جنگ بندی کی مزید بات چیت نہیں ہوگی۔

اسرائیل نے ثالث مصر اور قطر سے کہا ہے کہ وہ اس وقت تک جنگ بندی کے مذاکرات کو آگے نہیں بڑھائے گا جب تک کہ حماس اسے غزہ میں زندہ رہنے والے اسرائیلی قیدیوں کی فہرست نہیں بھیجتا۔یہ بات اسرائیل کی واللا نیوز سائٹ نے ایک سینئر اسرائیلی اہلکار کے حوالے سے رپورٹ کی ہے۔

اہلکار نے کہا کہ اسرائیل حماس سے فلسطینی قیدیوں کی تعداد کے بارے میں ”سنجیدہ جواب”بھی مانگ رہا ہے جس کی وہ ممکنہ معاہدے کے حصے کے طور پر رہائی کی درخواست کر رہا ہے۔

Check Also

بھارتی شہر پٹنہ میں اسکول سے 3 سالہ بچے کی لاش برآمد، حالات کشیدہ

بھارت کے شہر پٹنہ میں اسکول سے 3 سالہ بچے کی لاش ملنے کے بعد …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *