Home / جاگو کھیل / ملتان سلطانز کا کراچی کنگز کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

ملتان سلطانز کا کراچی کنگز کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 9 کے 19ویں میچ میں ملتان سلطانز نے کراچی کنگز کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ 

نیشنل بینک کرکٹ ایرینا کراچی میں ہونے جارہے اس میچ کےلیے ملتان سلطانز اور کراچی کنگز دونوں ٹیموں میں دو دو تبدیلیاں کی گئی ہیں۔

کراچی کنگز میں کیرون پولارڈ اور انور علی کی جگہ لوئس ڈپلائے اور میر حمزا شامل ہیں۔

ملتان سلطانز میں آفتاب ابراہیم اور شاہ نواز دہانی کی جگہ کرس جارڈن اور ڈیوڈ ویلے کو ٹیم کا حصہ بنایا گیا ہے۔

ملتان سلطانز کی ٹیم کپتان محمد رضوان، ریزا ہینڈرکس، عثمان خان، طیب طاہر، افتخار احمد، خوشدل شاہ، کرس جورڈن، ڈیوڈ ویلے، اسامہ میر، محمد علی اور فیصل اکرم پر مشتمل ہے۔

کراچی کنگز کی ٹیم میں کپتان شان مسعود، ٹیم سیفرٹ، جیمز وینس، شعیب ملک، لوئس ڈو پلوئے، عرفان خان نیازی، محمد نواز، حسن علی، زاہد محمود، میر حمزہ اور بلیسنگ موزارابانی شامل ہیں۔

ٹاس کے موقع پر بات کرتے ہوئے ملتان سلطانز کے کپتان محمد رضوان کا کہنا تھا کہ سب کچھ اچھا جارہا ہے، لیکن تمام ڈیپارٹمنٹس میں مزید بہتری کی ضرورت ہے۔

کراچی کنگز کے کپتان شان مسعود نے کہا کہ ہم درست سمت میں ہیں، میچ جیتنا چاہتے ہیں تاکہ پلے آف کیلئے کوالیفائی کرنے سے متعلق اپنے لیے صورتحال آسان بناسکیں۔

Check Also

کیا ویرات کوہلی بیٹی کو کرکٹر بنانا چاہتے ہیں؟

بھارتی معروف کرکٹر ویرات کوہلی نے انکشاف کیا ہے کہ اُن کی بیٹی وامیکا اُن …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *