Home / جاگو دنیا / شوہر نے بیوی کو قتل کرنے کے بعد لاش کے ساتھ کیا کیا؟

شوہر نے بیوی کو قتل کرنے کے بعد لاش کے ساتھ کیا کیا؟

بھارت کی ریاست اتر پردیش کے شہر غازی آباد میں بیوی کو قتل کرنے والے 55 سالہ شوہر کو پولیس نے حراست میں لے لیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سینئر پولیس افسر نریش کمار نے بتایا کہ ملزم کی شناخت بھرت سنگھ کے نام سے ہوئی جس نے اپنی 51 سالہ بیوی سنیتا کو قتل کیا۔

علاقہ مکینوں کو خاتون کے قتل کے بارے میں اُس وقت علم ہوا جب ملزم کے گھر سے جسم کے سڑنے کی بدبو پھیلی۔ بھرT سنگھ نے مقتولہ کی لاش کو چار دنوں تک گھر میں رکھا۔

پولیس کے مطابق بھرت سنگھ چوتھے دن اپنے گھر کے باہر بیٹھ کر زور زور سے چلاتا رہا کہ میں نے اپنی بیوی کو قتل کر دیا ہے۔

پولیس افسر کے مطابق بھرت سنگھ نے دورانِ تفتیش اعتراف کیا کہ اس نے بیوی کو ایک گھریلو جھگڑے پر قتل کیا، ہم نے مقتولہ کے اہل خانہ کو اس بارے میں اطلاع دی اور لاش کو پوسٹ مارٹم کیلیے بھیج دیا۔

ملزم کے ایک پڑوسی نے پولیس کو بتایا کہ ہم قتل کی واردات سے بالکل لاعلم تھے جب بھرت سنگھ نے شور مچایا تو ہمیں پتا چلا، ہمیں نہیں معلوم کہ میاں بیوی کے درمیان کس بات پر جھگڑا ہوا تھا اور ملزم نے کیسے قتل کیا۔

Check Also

بھارتی شہر پٹنہ میں اسکول سے 3 سالہ بچے کی لاش برآمد، حالات کشیدہ

بھارت کے شہر پٹنہ میں اسکول سے 3 سالہ بچے کی لاش ملنے کے بعد …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *